اسلام آباد،راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)آج بروز پیر سے موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔
شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت۔اتوار کے روز خیبر پختونخواہ، کشمیر، پنجاب ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان ،اسلام آباد اور بالائی/جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخواہ اور شمالی بلو چستان میں چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع۔پیر کے روز خیبر پختونخواہ، کشمیر، پنجاب ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان ،اسلام آباد اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران کشمیر، با لائی پنجاب ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخواہ اور شمالی بلو چستان میں چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ،اسلام آباد، کشمیر ، خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (سید پور 131، زیرو پوائنٹ 85، گولڑہ 32، ایئرپورٹ 20، بوکرا 12)، جہلم 103، منگلا 81، لاہور
(سٹی 61، ایئرپورٹ 41)،راولپنڈی (چکلالہ 43، شمس آباد 34، کچہری، پیرودھائی 25)، لیہ 37، منڈی بہاؤالدین 32، کوٹ ادو 30، بھکر 22، ڈی
جی خان 13، نارووال 12، سیالکوٹ (سٹی 10، ایئرپورٹ 09)،گجرات، قصور 07، خانیوال 03،اٹک، مری، گوجرانوالہ 02، ملتان سٹی 01،خیبرپختونخوا:
دیر(لوئر 25، اپر 02)، بالاکوٹ 20، کاکول، ڈی آئی خان، باچا خان ایئرپورٹ 16، سیدو شریف 15، پشاور (ایئرپورٹ 14، سٹی 10)، بنوں 04، تخت
بائی 03،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 15،بلوچستان: لسبیلہ 14، خضدار 06 اور قلات میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ
حرارت : نوکنڈی 47، دالبندین، چلاس 46، سبی اور دادو میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش بھی متوقع۔
پیرکے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش بھی متوقع۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: موسلادھار بارش بھی متوقع گرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر تیز اسلام ا باد اور خیبر پختونخواہ شمال مشرقی تیز ہواو ں کے باعث
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔