کراچی: شارع فیصل پر موٹرسائیکلوں کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں شارع فیصل پر 2 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرائیں۔
واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب
۔لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور ان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ مشکل وقت میں مصیبت میں گھرے لوگوں کے کام آنا کسی عبادت سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے فیصل عبدالستار ایدھی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے اس وقت حکومت،ادارے اور فلاحی تنظیمیں مل کر کام کررہی ہیں۔ متاثرین کی بحالی تک امدادی کاموں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں۔ فیصل عبدالستارایدھی کا اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھانا قابل ستائش ہے۔گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین کے لئے ایدھی فائونڈیشن کی فلڈ ریلیف سروسز کو بہت سراہا۔ اْنہوں نے فیصل ایدھی کو عوام کی بے لوث خدمت پر شاباش دی اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں گورنر ہائوس کی اعزازی شیلڈبھی پیش کی۔