شاہدرہ، کمسن کار سوار نے 3 موٹر سائیکل سوار نوجوان کچل دیئے، 1 جاں بحق، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
شاہدرہ لاہور میں عینی شاہدین نے بتایا کہ 10 سے 11 سالہ بچے نے موٹر سائیکل سواروں پر گاڑی تیز رفتاری کے باعث چڑھائی، کار ڈرائیور بچے نے پولیس کو بیان دیا کہ ماموں نے کہا کہ گاڑی لے جاؤ اور سیکھو، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ شاہدرہ میں کم سن کار سوار نے 3 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے، موقع پر موجود شہریوں نے لڑکے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ 10 سے 11 سالہ بچے نے موٹر سائیکل سواروں پر گاڑی تیز رفتاری کے باعث چڑھائی، کار ڈرائیور بچے نے پولیس کو بیان دیا کہ ماموں نے کہا کہ گاڑی لے جاؤ اور سیکھو، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل سوار بچے نے
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔