لاہور: کمسن ڈرائیور نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دو زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
لاہور:
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 11 سالہ بچہ بغیر کسی لائسنس یا نگرانی کے گاڑی چلا رہا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق، کمسن بچہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا جبکہ بچے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور بچے کے والدین سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
شہری حلقوں کی جانب سے کمسن بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
لاہور: فارم ہاوس سے فرار شیر کا خاتون اور بچوں پر حملہ
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر فارم ہاؤس کی دیوار پھلانگ کر سڑک پر آجاتا اور سامنے سے آنے والی خاتون کو زخمی کردیتا ہے۔ اسی دوران فارم ہاؤس سے ایک شخص شیر کے پیچھے بھاگتا ہے اور خاتون کو بچانے کی کوشش کرتاہے، جس پر شیر خاتون کو چھوڑ کر آگے بڑھ جاتا ہے اور 2 بچوں کو زخمی کر دیتا ہے۔