لاہور،فارم ہاؤس میں شیر کے حملے سے بچوں سمیت 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا، دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلا کھلا رہ گیا تھا جس سے نکل کر شیر نے فیملی پر حملہ کیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کی ٹیم فارم ہاؤس کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فارم ہاو س میں
پڑھیں:
ترکیہ؛ ہوٹل آتشزدگی میں 78 ہلاکتیں اور 137 زخمی؛ مالک سمیت 11 افراد کو عمر قید
ترکیہ کے ایک ہوٹل میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی وجہ مالکان اور عملے کی غلفت کے طور پر سامنے آئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال کے آغاز پر اس افسوسناک واقعے میں 34 بچوں سمیت 78 افراد جاں بحق اور 137 زخمی ہوگئے تھے۔
واقعے کی تحقیقات کے دوران ہوٹل انتطامیہ کی غفلت سامنے آنے پر ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے جس پر آج عدالت نے سزا سنا دی۔
ترکیہ کی صوبائی عدالت نے 12 منزلہ ہوٹل آتشزدگی کیس میں مالک سمیت 11 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ہوٹل کی انتظامیہ سنگین غفلت کی مرتکب پائی گئی جس کا مرکزی ذمہ دار مالک ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ہوٹل میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں احتیاطی تدابیر کا بھی فقدان تھا اور عملہ بھی غیر تجربہ کار تھا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔
عدالت اس بات پر زور دیا کہ ہوٹل کے اجازت نامے جاری کرتے ہوئے سرکاری محکموں نے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا۔