’’عمرہ پر جانے دیں، دعا سے ملک کے حالات اچھے ہونگے‘‘شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
راولپنڈی:
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو عدالت نے عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وزیر داخلہ کی رٹ پٹیشن پر سماعت ہوئی، جس میں شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ میں پیش ہوئے۔
وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شیخ رشید کا نام ہائیکورٹ نے ای سی ایل سے نکالا تھا، اب ان کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول میں ڈال دیا گیا ہے ۔ آئین کے تحت ہر شخص کو بیرون ملک جانے اور آزادانہ نقل و حرکت کا بنیادی حق حاصل ہے۔
عدالت میں ایف آئی اے اور وفاقی حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم سے پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ہے ۔
جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرے کے لیے جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہو جائیں گے۔ بعد ازاں عدالت کے شیخ رشید کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ شیخ رشید ون ٹائم عمرہ کے لیے جا سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ شیخ رشید
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔