کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04جولائی 2025)کراچی کے علاقے لیاری کے علاقے بغدادی میں 5منزلہ عمارت گئی،عمارت کے ملبے سے 5 زخمیوں کو نکال لیا گیا، زخمیوں میں ایک عمارت بھی شامل ہے،ملبے میں دبے مزید افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے،شہر قائد کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی، واقعے کے فوری بعد ریسکیو ادارے، پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امدادی کاموں میں خلل نہ ڈالیں۔ملبہ ہٹانے کیلئے بھاری مشینری طلب کر لی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ عمارت گرنے کے واقعے میں زخمی 5افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

زخمی ہونیوالوں میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔مزید لوگ اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں جن کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق متاثرہ عمارت سے متصل عمارت کوبھی نقصان پہنچاجس سے ان عمارتوں کے گرنے کا بھی خدشہ ہے۔ علاقہ مکینوں کی مدد سے متاثرین کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق عمارت میں کئی خاندان مقیم تھے اور گرنے سے قبل عمارت کی حالت خستہ تھی۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی کے کھارادرمیں خستہ حال 6 منزلہ رہائشی عمارت کے ایک حصے کی چھت زینے پرگر گئی تھی جس کے باعث عمارت کا زینہ زمین بوس ہوگیا اورعمارت میں موجود خواتین اوربچوں سمیت متعدد افراد پھنس گئے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پرایم سی فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ ساتھ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اورفوری امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا تھا۔ایدھی فاؤنڈیشن، چھیپا ویلفیئراورعلاقہ پولیس موقع پرپہنچ گئی اورفوری طورپر کے ایم سی فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے عملے کوطلب کرلیا گیاتھا۔عمارت میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیوآپریشن شروع کردیا گیا جوتقریبا ڈھائی گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہاتھا۔

عمارت کی بالائی منزلوں پر پھنسے تمام افراد کو کے ایم سی کی اسنارکل کی مدد سے باحفاظت نکال کرمحفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیاتھا اس دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔عمارت کی بالائی منزلوں پر پھنسے افراد کو نکال کیلئے اسنارکل بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم تنگ گلیاں اورجگہ جگہ بجلی، کیبل اور نیٹ کے تاروں کی وجہ سے اسنارکل کو گلی میں داخل ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ جس جگہ عمارت میں حادثہ پیش آیاتھا علاقہ بہت زیادہ گنجان آباد ہے، سب سے بڑی مشکل متاثرہ عمارت تک پہنچنا ہوتا تھا۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو نکالنے کی کے علاقے افراد کو

پڑھیں:

لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ

پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔

رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘

https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/

رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘

رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا