کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرگئی، متعدد شہری زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
کراچی کے علاقے معروف علاقے لیاری میں بغدادی محلے میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس سے متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو حکام نے منہدم عمارت کے ملبے سے 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا ہے، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
سول اسپتال حکام کے مطابق 1 زخمی کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
5 منزلہ زخمی عمارت لی مارکیٹ منہدم.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔