رحیم یار خان: کچے کے علاقے سے 13 مغوی مزدور بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
— فائل فوٹو
رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس نے ٹارگٹیڈ آپریشن کر کے دو روز قبل اغواء کئے گئے 13مزدوروں کو بازیاب کرالیا۔
ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق اغواء کار ڈاکوؤں نے بھونگ کے علاقے سے آم کے باغات میں کام کرنے والے 13 مزدوروں کو اغواء کرلیا تھا اور کچے کی طرف لیکر فرار ہوگئے تھے۔
سرکل بھونگ اور صادق آباد پولیس نے ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کا محاصرہ کیا تو اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
رحیم یار خان میں صادق آباد سے اغوا کیے گئے تاجر اور اقلیتی نوجوان سمیت 2 افراد کو بازیاب کرالیا گیا۔
اس آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری، بکتر بند گاڑیوں، جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کی مدد لی گئی۔
مغویوں کو پہلے تھانہ بھونگ لایا گیا اور پھر اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یار خان
پڑھیں:
کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی سائوتھ مہروز علی کے مطابق پولیس کو ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جس کی شناخت یاسر خان ولد ضابت خان کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ملزم کا ساتھی ادریس کارروائی کے دوران فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔