کراچی: لیاری میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا، 5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے 5 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی : لی مارکیٹ میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر نے سے 5 افراد جاں بحق ، 8 زخمی
ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے5 افراد جاں بحق ،8 زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 5 منزلہ عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجہ میں 5 افراد جاں بحق ،8 زخمی ہو گئے ۔بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں 6 زخمی لائے گئے ہیں،ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔ ملبہ ہٹانے کے لئے بھاری مشینری طلب کر لی گئی ۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو کا بتانا ہےکہ عمارت میں 20 کے قریب فلیٹ تھے جس کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، گلیوں کے تنگ ہونے کی وجہ سے ہیوی مشینری کو پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے فوری رپورٹ طلب کر لی ۔
سبزہ زار: تلخ کلامی پرفائرنگ کرکےشہری کوزخمی کرنیوالا ملزم گرفتار