data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے نانگا پربت بیس کیمپ پر چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی ایک غیر ملکی خاتون سیاح کھائی میں گرنے سے ہلاک ہو گئیں۔واضح رہے کہ نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے، جسے ’قاتل پہاڑ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کا یہ لقب 1953 میں پہلی کامیاب مہم سے قبل 30 سے زائد کوہ پیماؤں کی ہلاکت کے بعد پڑا تھا۔گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کے کوآرڈینیٹر محمد قاسم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعہ صبح 4 بجے کے قریب کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان پیش آیا، جہاں چیک ری پبلک سیاح کا آکسیجن سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔انہوں نے موت کی وجہ آکسیجن سلنڈر پھٹنا قرار دیا، تاہم دیامر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام الدین نے بتایا کہ کوہ پیما کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گریں، انہوں نے کہا کہ جس مقام پر وہ گری تھی اس کا پتا لگایا جائے گا اور اس کے بعد تلاش کا کام شروع کیا جائے گا۔عہدیدار نے بتایا کہ کوہ پیما کے ساتھ آنے والی ٹیم بیس کیمپ پر آئی تھی اور اس کی موت کی اطلاع دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون کی موت آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے ہوئی، لیکن بعد میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ کھائی میں گر گئی تھی، جو ان کی موت کی وجہ بنی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چارسدہ، پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہلکار کو قتل کرنے والے ٹارگٹ کلرز ہلاک

چارسدہ:

خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ سٹی پولیس اور سی ٹی ڈی مردان ریجن نے مشترکہ کارروائی کے دوران غنی خان روڈ پر پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے مطلوب ٹارگٹ کلرز کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری اسماعیل اور حمزہ ساکنان کچے کونر تحصیل درگئی میں اپنے رشتہ داروں کے گھر آئے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت دہشت گردی کی کارروائی کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر سی ٹی ڈی کے ہمراہ علاقے ڈھب بانڈہ میں ناکہ بندی کی اور اسی دوران دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی، جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے بھی اپنی حفاظت کے پیش نظر جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ موقع سے دو عدد پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ابتدائی شناخت کے مطابق دونوں ہلاک شدگان نے 30 اپریل کو غنی خان روڈ پر ڈیوٹی پر جاتے ہوئے پولیس اہلکار فاروق پر حملہ کر کے شہید کیا تھا جب کہ ساتھ موجود ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا ملازم زخمی ہوا تھا۔

کارروائی کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ہلاک شدہ ٹارگٹ کلرز کا مکمل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نانگا پربت سر کرنے کے دوران ہلاک غیر ملکی کوہ پیما کی تلاش جاری
  • نانگا پربت پر ہلاک ہونے والی غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن
  • نانگا پربت پر چیک ری پبلک کی خاتون کوہ پیما آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق
  • نانگا پربت پر مہم جوئی کے دوران غیر ملکی خاتون کوہ پیما کھائی میں گر کر ہلاک
  • بلند چوٹی نانگا پربت سر کرنے کیلئے جانیوالی یورپین خاتون کوہ پیما جان کی بازی ہار گئی
  • گلگت بلتستان: بونر ٹریک پر غیر ملکی خاتون کوہ پیما حادثے کا شکار، ریسکیو آپریشن کا اعلان
  • نانگا پربت سے جرمن کوہ پیما نے پیراگلائیڈنگ کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا
  • چارسدہ، پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہلکار کو قتل کرنے والے ٹارگٹ کلرز ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر،70 سالہ بزرگ سیاح خاتون کےساتھ زیادتی