فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹر فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے اسٹار کرکٹر بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کردی۔
میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے ایک سنسنی خیز میچ میں ٹیکساس سپر کنگز اور ایم آئی نیو یارک کے درمیان مقابلے کے دوران ڈوپلیسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 53 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔
یہ ڈوپلیسی کی رواں ایم ایل سی سیزن کی دوسری سنچری تھی جبکہ اس سے قبل وہ سان فرانسسکو یونی کارنز کے خلاف بھی سنچری اسکور کرچکے ہیں۔
اس اننگ کے ساتھ ڈوپلیسی 40 سال کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔
مزید برآں، انہوں نے بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ 8 سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا اور اس طرح بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بابر اعظم جو قومی ٹیم، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی کپتانی کرچکے ہیں، 7 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور بطور کپتان 144 میچز میں 5200 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔
اس فہرست میں سابق آسٹریلوی بیٹر مائیکل کلنگر بھی 7 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ویرات کوہلی 5 سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوٹ ادو: لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
—فائل فوٹوکوٹ ادو کے علاقے چک نمبر 529 ٹی ڈی اے میں لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق 3 ملزمان کی چک نمبر 529 ٹی ڈی اے میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
حکام نے کہا کہ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
سی سی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ 2 ساتھی فرار ہو گئے۔