کوٹ ادو: لنگر سرائے کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوٹ ادو: لنگر سرائے کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 18 زخمیکوٹ ادو کے علاقے لنگر سرائے کے قریب المناک ٹریفک حادثے نے کئی گھرانوں کو غمزدہ کر دیا، جہاں ایک تیز رفتار مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان ہونے والی ہولناک ٹکر کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق علی پور سے لاہور جانے والی مسافر بس لنگر سرائے کے قریب ٹریلر سے جا ٹکرائی، تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا۔ حادثے میں بس کا ڈرائیور، دو کمسن بچے اور دو خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے دس کو فوری طور پر نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا، جبکہ باقی آٹھ زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشیں مظفر گڑھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کی گئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ بس کے ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے بھاری مشینری بھی استعمال کی گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ بس کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لنگر سرائے کے قریب
پڑھیں:
مظفرگڑھ: تیز رفتار ٹرالر اور بس کی آپس میں خوفناک ٹکر، 6 افراد کی جان لے گئی۔
مظفرگڑھ میں تیز رفتار ٹرالر اور بس آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں تیز رفتار مسافر بس اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بس کا ڈرائیور، 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بس میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس ٹیمیں بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔واقعے کے بعد مرنے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو کے مطابق مسافر بس علی پور سے لاہور جارہی تھی۔