مظفرگڑھ: لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز

مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، جبکہ بس ڈرائیور بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ بس جھنگ سے علی پور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔

ترجمان پولیس مظفرگڑھ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر موجود رہے اور صورت حال کا جائزہ لیتے رہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بس جھنگ سے علی پور جا رہی تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے جائے حادثہ کو کلیئر کر کے ٹریفک کی روانی بحال کر دی ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت اور قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جا رہی ہیں۔

حکام نے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان، حماس کی جانب سے مثبت پیشرفت روانڈا اور پاکستان نے بحرانوں کا مقابلہ کیا, ہمسایوں کی جارحیت کا دندا ن شکن جواب دیا, مشاہد حسین سید کا روانڈا کے 31.

.. عمران خان سے نواز شریف کا کچھ لینا دینا نہیں نہ وہ ملنے اڈیالہ جیل جارہے ہیں، عرفان صدیقی ایران کی پاکستان کی سفارتی حمایت کی ستائش، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق دلائی لاما کے نئے جنم پر بحث کیوں جاری ہے اور چین کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟ پاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا فرانسیسی ترقیاتی ادارے کے ساتھ 12 ملین یورو گرانٹ کے معاہدے پر دستخط TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

مظفرگڑھ: بڑے بھائی کا کلہاڑی سے حملہ، چھوٹا بھائی جاں بحق، ماں زخمی

—فائل فوٹو

مظفر گڑھ میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور ماں پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بھائی ہلاک اور ماں زخمی ہو گئی۔

تحصیل علی پور کی بیٹ ملاں والی میں رونما ہونے والے ہولناک واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا مگر اہلِ خانہ راضی نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم زمین پر قبضہ کر رہا تھا کہ اس دوران والدہ اور بھائی سے اُس کی تلخ کلامی ہو گئی۔

زخمی خاتون اور بیٹے کی لاش کو تعلقہ ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال علی پور منتقل کر دیا گیا ہے، تھانہ صدر نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان: مزارِ شریف کے قریب زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • ہنگو:دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے قریب سیکورٹی اہلکار و مقامی افراد جمع ہیں، چھوٹی تصویر میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
  • فیصل آباد: موٹر وے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • مظفرگڑھ: بڑے بھائی کا کلہاڑی سے حملہ، چھوٹا بھائی جاں بحق، ماں زخمی
  • کراچی: ملیر کینٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
  • میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
  • برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی
  • کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
  • محرابپور،گروہی تصادم ،متعدد افراد زخمی