روم: فیول اسٹیشن میں زوردار دھماکا‘ 36 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی کے دارالحکومت روم کے مشرقی علاقے میں فیول اسٹیشن میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق روم کے شمال مشرق میں ہونے والا دھماکا پورے اطالوی دارالحکومت میں سنا گیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 9 پولیس افسران اور ایک فائر فائٹر شامل ہے۔ انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں 4 شدید زخمی ہیں جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ بعض افراد دھماکے کے باعث ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں کے شیشے لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔