ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ڈانسر ریحام رفیق کا کہنا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین کو چاہیے کہ وہ اس شعبے میں درپیش ممکنہ چیلنجز اور خطرات سے بخوبی آگاہ ہوں۔ ان کے مطابق یہ شعبہ ہر لحاظ سے خواتین کے لیے محفوظ نہیں۔

ریحام رفیق نے حالیہ انٹرویو میں میزبان ملیحہ رحمٰن سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں اداکاراؤں کے درمیان مسابقت کا ماحول تو ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات یہ مقابلہ منفی رویوں میں بدل جاتا ہے، جس سے کام کا ماحول متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ وہ خود کسی سے مقابلہ کرنے یا موازنہ کرنے پر یقین نہیں رکھتیں، البتہ انہوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ بعض فنکارائیں حسد کا شکار ہو کر دوسرے فنکاروں کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا رویے پر بات کرتے ہوئے ریحام کا کہنا تھا کہ وہ انسٹاگرام پر ریلس شیئر کرنے کے لیے کسی منصوبہ بندی کی قائل نہیں، اور بعض اوقات تنقید کا سامنا کرنے کے باوجود وہ ان باتوں کو نظرانداز کرتی ہیں۔

شادی سے متعلق گفتگو میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی نے ان کے کیریئر پر کوئی منفی اثر نہیں ڈالا۔ ان کے شوہر اور سسرال نہایت معاون اور سمجھدار ہیں، جو نہ صرف اُنہیں مکمل آزادی دیتے ہیں بلکہ ان کی صحت اور سکون کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

ریحام نے اعتراف کیا کہ ڈرامہ انڈسٹری عمومی طور پر خواتین کے لیے محفوظ نہیں۔ ان کے مطابق یہ صرف شوبز کی بات نہیں، بلکہ زیادہ تر پیشہ ورانہ شعبہ جات میں خواتین کو مختلف قسم کے خطرات کا سامنا ہوتا ہے، اس لیے ہر لڑکی کو چاہیے کہ وہ ذہنی طور پر تیار ہو اور اپنی حفاظت کے طریقے جانتی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں اچھے اور برے دونوں طرح کے لوگ موجود ہوتے ہیں، اور انسان کو خود فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ کس راستے کو اختیار کرے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ذاتی طور پر ان کے ساتھ کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، تاہم انہوں نے مجموعی طور پر ڈرامہ انڈسٹری کو خواتین کے لیے غیر محفوظ قرار دیا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خواتین کے لیے انہوں نے ہوتا ہے

پڑھیں:

صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟

پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں سے ایک صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اداکارہ کے نئے ڈرامے کا ٹیزرز سامنے آتے ہی ان کی شادی کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔
یوں تو صبا قمر اپنی زندگی کو بھارتی ہدایت کار امتیاز علی کی فلموں کی طرح ’ادھوری روح‘ قرار دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ زندگی میں ادھورے پن کا ایک اپنا ہی مزہ ہے۔ تاہم اب لگتا ہے ان کی زندگی مکمل ہونے والی ہے۔
ان قیاس آرائیوں کی بنیادی وجہ اداکارہ کا نیا ڈرامہ ’پامال‘ ہے، جس میں ان کے مدِ مقابل اداکار عثمان مختار ہیں۔
جی ہاں، وہی عثمان مختار جو اپنی ساتھی اداکاراؤں کے لیے خوش قسمتی کا ستارہ سمجھے جاتے ہیں، جن کے ساتھ کام کرنے والی ہر اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جاتی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے نئے ڈرامہ سیریل پامال کا ٹیزرز سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ اب اگلا نمبر صبا قمر کا ہے، اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
بعض صارفین نے تو اداکارہ کو شادی کی پیشگی مبارک باد بھی دے دی ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • یوزویندر سے طلاق کے بعد انڈسٹری کی ’سلمان خان‘ بننا چاہتی ہوں، دھناشری
  • سیلاب کی تباہ کاریاں اور حکمران طبقہ کی نااہلی
  • کالا باغ ڈیم پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ڈیم اور بیراج بننے چاہئیں، سعد رفیق
  • علیمہ خان کا انڈوں سے حملہ کرنے والی خواتین کے بارے میں بڑا انکشاف
  • مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا: علیمہ خان
  • شوبز انڈسٹری بدل گئی ہے، اب ڈرامے بنا کر خود کو لانچ کیا جارہا ہے، غزالہ جاوید کا انکشاف
  • صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے : مریم نواز شریف
  • انکم ٹیکس مسلط نہیں کرسکتے تو سپرکیسے کرسکتے ہیں : سپریم کورٹ