جڑانوالہ، ٹریفک حادثے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
پنجاب کے علاقے جڑانوالہ میں ٹریفک حادثے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ ستیانہ کی حدود جھامرہ روڈ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے علاقے جڑانوالہ میں ٹریفک حادثے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ ستیانہ کی حدود جھامرہ روڈ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت عظمیٰ بی بی، عون عباس اور انعام اللہ کے نام سے ہوئی جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو ٹرک سمیت گرفتار کرلیا، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ ٹرک کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل سوار
پڑھیں:
کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔
7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔
نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاریترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔
شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔