مظفرگڑھ : بس اور ٹریلر میں تصادم، 6 جاں بحق، 18 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
عامر ڈوگر: مظفرگڑھ میں لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق بس جھنگ سے علی پور جا رہی تھی، جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ بس ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔