2024 میں بیرون سعودی عرب سے 18.5 ملین معتمرین اور حجاج کی آمد
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)سعودی عرب کے ضیوف الرحمن پروگرام کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس2024میںدنیا بھر سے 18.5 فرزندان توحید نے عمرے اور حج کی سعادت حاصل کی۔ ان میں صرف معترمین کی تعداد 16.92 تھی جو طے کردہ ہدف سے زیادہ رہی۔ 2022 کے مقابلے میں معتمرین اور حجاج کی تعداد میں 101 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ضیوف الرحمن رپورٹ کا اجرا سعودی عرب کے وژن 2030 میں طے کردہ اہداف کا جائزہ لینے کی غرض سے کیاجاتا ہے۔ رپورٹ میں ضیوف الرحمن پروگرام کے نتائج اور اس میں پیش کیے جانے والے منفرد اقدامات سے متعلق اعداد وشمار کو سائنسی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے چالیس سے زاید اداروں نے مل کر حجاج کرام کی خدمت کے لئے 89 منفرد اقدامات کی تکمیل بطریق احسن کی۔(جاری ہے)
اسی ضمن میں سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مختلف چالیس حکومتی اداروں نے باہمی تعاون کے ساتھ 89 پروگرامات کو انجام دیا۔ ان پروگرامات کی کامیابی سے انجام دہی کی شرح 95 فیصد رہی۔ یہ ایک مربوط نظام کا حصہ تھا جس میں حاجیوں کے سفر، مواصلات اور اس سے متعلق سہولیات سے لیکر عبادات کی ادائی تک سے متعلق خدمات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ یہ مرحلہ حاجیوں کی تاریخی اور آثار قدیمہ کے مطالعاتی اور ثقافتی سفر پر منتج ہوتا ہے۔بہتری کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں 13 ملین عقیدت مندوں نے روضہ شریف کی زیارت کی جبکہ 2022 میں ایسے خوش نصیبوں کی تعداد صرف چار ملین رہی۔ زیارت اور فراہم کردہ خدمات سے متعلق عقیدت مندوں کے اطمینان کا درجہ 57 فیصد سے بڑھ کر 81 فیصد رہا۔ رپورٹ میں فرزندان توحید کے اطمینان میں بہتری کو دراصل جدید خدمات کی فراہمی کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں ایک لاکھ ترپن ہزار رضاکاروں نے اللہ کے مہمانوں کی آو بھگت کے لئے اپنی بلا معاوضہ خدمات پیش کیں۔ یہ تعداد اسی سال کے لئے مقررہ ہدف سے کئی گنا زیادہ رہی جبکہ سال 2022 میں رجسٹر رضاکاروں کی تعداد صرف پندرہ ہزار تھی۔ اللہ کے مہمانوں کی خاطر مدارت میں عوامی دلچسپی معاشرے میں خدمت سے متعلق بڑھتے ہوئے شعور کی غمازی کرتی ہے۔ضیوف الرحمن پروگرام کی قیادت اور اللہ کے مہمانوں کو خدمات فراہم کرنے والی سرکاری اور نجی کمپنیوں کے اہلکاروں کی نمائندہ قیادت نے حج ادائی کے سلسلے میں درپیش رکاوٹوں کے خاتمے اور کوارڈی نیشن کو بہتر کرنے کی غرض سے 33 غیر ملکی دورے کئے۔ ان دوروں کے نتیجے میں حج سروسز کے شعبے میں بین الاقوامی تعاوں کے حصول میں بڑی مدد ملی۔گلوبل انڈیکس رینکنگ کے مطابق مکہ مکرمہ بین الاقوامی زائرین کے لحاظ دنیا کا پانچواں اہم شہر رہا جبکہ سیاحتی کارکردگی کے اعتبار سے مدینہ عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آیا۔ یہ اعداد وشمار مملکت کی اہم مذہبی اور سیاحتی مقام کے طور پر اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔اللہ کے مہمانوں کی خدمت سے متعلق پروگرام کا ذکر نسک خصوصی طور پر تیار کیے جانے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بغیر ادھورا ہے۔ روڈ ٹو مکہ سروس کے آغاز سے اب تک نو لاکھ چالیس ہزار افراد اس سہولت سے استفادہ کر چکے ہیں۔ نیز عنایہ مراکز کے ذریعے تین ملین افراد کو سہولت فراہم کی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اللہ کے مہمانوں رپورٹ میں کی تعداد گیا ہے
پڑھیں:
پاکستان اور فرانس کے درمیان 12 ملین یورو کا معاہدہ
پاکستان اور فرانس کے درمیان 12 ملین یورو کا معاہدہ طے پاگیا ہے، یہ رقم واسا لاہور اور واسا فیصل آباد کی گورننس پر خرچ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس میں ضبط ہونے والے بلوچستان کے قیمتی نوادرات واپس پاکستان پہنچ گئے
ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (AFD) کے درمیان 12 ملین یورو کی گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر سیکریٹری اقتصادی امور، پاکستان میں فرانسیسی سفیر اور اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔
اعلامیے کے مطابق یہ مالی معاونت یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، جو فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے ذریعے استعمال میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس میں لاکھوں ملازمتیں، پاکستان سے کون کون اپلائی کرسکتا ہے؟
معاہدے کا مقصد واسا لاہور اور واسا فیصل آباد کی گورننس اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، جس سے شہری سہولیات میں بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات کو فروغ ملے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اقتصادی امور ڈویژن پاکستان فرانس گرانٹ معاہدہ واسا فیصل آباد واسا لاہور