سوات(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام گبین جبہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں سیاحوں سے بھرا ایک رکشہ گہری کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے شکار تمام افراد کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گبین جبہ سے مٹہ واپس جاتے ہوئے رکشے کے بریک فیل ہو گئے، جس کے باعث وہ قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گرا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق سیاح کی میت اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مٹہ منتقل کیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 25 سالہ زبیر، 30 سالہ نعمان، 28 سالہ مانے اور 32 سالہ اسلام شامل ہیں۔ زخمیوں کی حالت کے بارے میں اسپتال ذرائع نے بتایا کہ بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ریسکیو حکام نے سیاحوں کو پہاڑی علاقوں میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ سوات کے سیاحتی مقامات ان دنوں سیاحوں سے بھرے ہوتے ہیں، اور اس قسم کے حادثات حفاظتی انتظامات کی کمی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

Post Views: 6.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا