data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پریٹوریا: جنوبی افریقا کے صوبہ لیمپوپو میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے نے درجنوں خاندانوں کو سوگوار کردیا،  حادثہ ماکھاڈو کے قریب N1 ہائی وے پر پیش آیا جب تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک مسافر بس اچانک موڑ کاٹتے ہوئے توازن کھو بیٹھی اور سیکڑوں فٹ نیچے کھائی میں جا گری۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق بس جنوبی افریقا کے شہر گکیبرہا سے روانہ ہوئی تھی اور زمبابوے اور ملاوی جانے والے درجنوں مسافروں کو لے کر جا رہی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک اور 30 سے زائد شدید زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 18 خواتین، 17 مرد اور 7 بچے شامل ہیں، جبکہ جاں بحق ہونے والے ایک بچے کی عمر صرف 10 ماہ بتائی جا رہی ہے۔

امدادی ٹیموں نے رات بھر جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری رکھا اور ملبے میں دبے زخمیوں کو نکالنے کے لیے بھاری مشینری کی مدد لی،  اب تک 30 زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ افراد اب بھی اس کے اندر دبے ہو سکتے ہیں، اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی ممکنہ وجہ کے طور پر ڈرائیور کی نیند یا شدید تھکن کو قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی رپورٹ ریسکیو کارروائی مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔

لیمپوپو کے مقامی حکام نے حادثے کو ملک کا ایک بدترین بس حادثہ قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، جبکہ وزارتِ ٹرانسپورٹ نے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکی طیارہ گاڑیوں پر گر کر تباہ‘ متعدد افراد زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی طیارہ گاڑیوں پر گر کر تباہ‘ متعدد افراد زخمی
واشنگٹن: امریکا میں چھوٹا طیارہ گاڑیوں پر گر کر تبا ہوگیا۔ جس سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ اڑان بھر نے میں ناکام ہوکر گاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگیا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق فورٹ ورتھ میں طیارے تباہ ہونے سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں ایمرجنسی عملہ اور فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حکام نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر عوام کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • امریکی طیارہ گاڑیوں پر گر کر تباہ‘ متعدد افراد زخمی
  • مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا اختتام پذیر، تصادم میں ایس ایچ او شہید، 4 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
  • جنوبی افریقہ میں خوفناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحق
  • قصور: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم، ماں بیٹا جاں بحق، 3 افراد زخمی
  • شارع فیصل پر ٹریفک حادثہ‘ ماں بیٹی سمیت3خواتین جاں بحق
  • کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی سمیت 3 خواتین جاں بحق
  • مصر میں قطری شاہی عملے کی کار کو حادثہ، 3 ملازم جاں بحق
  • کراچی میں تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور نے راہ گیروں کو کچل دیا
  • کراچی، دنداناتے تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور شہری کی جان لے لی، دو افراد زخمی