فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کیخلاف دو سال سے جاری سفاکیت اور وحشت ختم ہونے کی طرف جارہی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ابتدائی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کا امریکی صدر نے اعلان کیا ہے، یہ وقت ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو اور فلسطینیوں کی امداد کے لیے سب آگے بڑھیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جو معاہدہ طے پارہا ہے اس پر تمام فریق عملدرآمد کریں، اس معاہدے کے لیے امریکی صدر، سعودی ولی عہد، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ترک صدر، امیر قطر، مصر کے صدر ان تمام لوگوں اور عالمی قیادت کی بڑی محنت اور جدوجہد ہے۔

فلسطینیوں کیلئے ایسی تکلیف دہ صورتحال دوبارہ کبھی نہیں دہرائی جانی چاہیے، وزیراعظم

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزِ اول سے سعودی ولی عہد نے سفارتی مہم شروع کی کہ دنیا فلسطینیوں کی ریاست کو تسلیم کرے، آج 159 ممالک فلسطینیوں کی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں، پاکستان نے ہر جگہ فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرنے کی کوشش کی۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ آگے بڑھ کر غزہ کی تعمیرِ نو میں حصہ لے، کوشش کی جائے کہ دوبارہ اسرائیل کی بربریت اور وحشت فلسطینیوں پر نہ ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے پر عمل ہو اور یہ معاہدہ اپنی تکمیل کو پہنچے، کل جمعہ کو پورے عالمِ اسلام میں اللّٰہ رب العالمین کا شکر ادا کرنا چاہیے، اہلِ فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین کی تعمیرِ نو کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فلسطینیوں کی حافظ طاہر نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

جنگ بندی کے لیے فیصلہ کن پیش رفت جاری، معاہدہ جلد متوقع ہے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فیصلہ کن پیش رفت ہو رہی ہے اور حماس کئی اہم معاملات پر رضامند ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ جلد متوقع ہے جس سے خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم زبردست پیش رفت کر رہے ہیں حماس ان نکات سے متفق ہو رہی ہے جو انتہائی اہم ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ عالمی رہنما بشمول ترک صدر رجب طیب اردوان اور اردن کے شاہ عبداللہ نے امن منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو یرغمالیوں سے متعلق کسی بھی معاہدے میں سخت مؤقف نہ اپنانے کی ہدایت نہیں دی لیکن مذاکرات کے تمام فریق مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے گفتگو کے دوران ایک بار پھر تجارتی معاہدوں اور ٹیرف پالیسیوں کے ذریعے جنگیں روکنے کا دعویٰ دہرایا۔

انہوں نے کہا ko ہم نے تجارت کے ذریعے سات جنگیں روکیں، ان میں سے ایک پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی تھی، جس میں سات طیارے گرائے گئے تھے۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ فوجی تعیناتی کے بعد واشنگٹن ڈی سی اب پرامن شہر بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطینیوں کی نسل کشی،اطالوی وزیراعظم کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر
  • فلسطینیوں کی نسل کشی؛ اٹلی کی وزیراعظم کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر
  • طاہر اشرفی کی سعودی تجارتی وفد کی پاکستان آمد پر مبارکباد
  • غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہونے پر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جماعت اسلامی سندھ کے تحت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں
  • اسرائیلی جارحیت کے 2 برس ، جماعت اسلامی کے صہیونی مظالم کیخلاف ملک گیر احتجاج و مظاہرے ‘اہل غزہ اور حماس سے اظہار یکجہتی
  • جنگ بندی کے لیے فیصلہ کن پیش رفت جاری، معاہدہ جلد متوقع ہے، صدر ٹرمپ
  • عمران، بشریٰ کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل
  • طوفان الاقصیٰ کے 2برس مکمل: حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اسرائیل کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کیا جائے گا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل