فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں سابق رکن قومی اسمبلی کی کھلے عام ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد ریٹرننگ افسر پی پی 116 فیصل آباد نے سابق ایم این اے عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری کیا۔نوٹس کے مطابق سابق ایم این اے نے عابد شیر علی نے پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو بنائی، ویڈیو میں انہیں بیلٹ پیپر کے اوپر مہر لگاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

’’پاکستان ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے‘‘ محسن نقوی کی ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پرمبارکباد

ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپر پر مہر لگاتے ہوئے تصویر یا ویڈیو بنانا ووٹ کی رازداری کو پامال کرنا ہےجو کہ قانوناً جرم ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ عابد شیر علی کو ریٹرننگ افیسر نے کل وضاحت کے لیے طلب کیا ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عابد شیر علی

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا