عبدالستار ایدھی قوم کا انمول اثاثہ تھے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معروف سماجی رہنما اور خدمتِ خلق کی عالمی علامت عبد الستار ایدھی کی 9ویں برسی پر انہیں دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایدھی صاحب نے انسانیت کی خدمت کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبدالستار ایدھی ہماری قوم کا انمول اثاثہ تھے۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے انسان دوستی، ہمدردی اور ایثار کی ایک عظیم روایت قائم کی۔
مزید پڑھیں: ایدھی‘ خدمتِ خلق کا استعارہ
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پوری قوم آج ان کی برسی پر ان کی بے لوث خدمات کو یاد کر رہی ہے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کی تجدید کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ایدھی صاحب کے مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9ویں برسی خدمتِ خلق کی عالمی علامت عبد الستار ایدھی معروف سماجی رہنما وزیراعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 9ویں برسی خدمت خلق کی عالمی علامت عبد الستار ایدھی معروف سماجی رہنما وزیراعظم محمد شہباز شریف شہباز شریف
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔