مریم نواز کا محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان پر اظہارِ تشکر
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پہلی بار پنجاب کے وزراء 10 دن عزاداروں کی خدمت میں فیلڈ میں موجود رہے، تمام امور کی باریک بینی سے نگرانی کی گئی۔ محرم الحرام میں امن و احترام کا جو منظر پنجاب میں قائم ہوا، وہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ محرم الحرام کے عشرہ میں بے مثال خدمت اور امن ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ محرم الحرام میں عزاداروں کی خدمت، امن، اتحاد اور احترامِ پر صوبائی وزراء، علماء کرام، پاک فوج اور رینجرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ وزیراعلیٰ نے پولیس، ضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کو شاباش بھی دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صوبائی وزراء، پولیس، علماء اور انتظامیہ سمیت تمام ادارے لائق تحسین ہیں۔پنجاب میں محرم الحرام کے دوران جو خدمت اور امن نظر آیا ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ پہلی بار پنجاب کے وزراء 10 دن عزاداروں کی خدمت میں فیلڈ میں موجود رہے، تمام امور کی باریک بینی سے نگرانی کی گئی۔ محرم الحرام میں امن و احترام کا جو منظر پنجاب میں قائم ہوا، وہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ محرم الحرام کے عشرہ میں بے مثال خدمت اور امن ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محرم الحرام کے مریم نواز
پڑھیں:
پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کےارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن وامان، سڑکوں، ستھراپنجاب، صحت اورٹرانسپورٹ کےشعبوں میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ بھی ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔ارکان اسمبلی کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی لیڈرشپ میں پنجاب پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ بن گیا۔
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر 11 سالہ بچہ جاں بحق
مزید :