پنجاب حکومت کے مثالی انتظامات نے محرم الحرام کو پرامن بنایا: عظمٰی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
لاہور، فیصل آباد (نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز فیصل آباد میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں تاکہ سکیورٹی، سہولیات اور انتظامات کا براہ راست جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا الحمدللہ پورے پنجاب میں یوم عاشور انتہائی عقیدت، امن اور اخوت کے ماحول میں منایا گیا اور تمام جلوس بحفاظت اپنے مقررہ مقامات تک پہنچے۔عظمیٰ بخاری نے کہا حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوسوں کے لیے جو فول پروف اور تاریخی نوعیت کے اقدامات کیے، ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ، امن کمیٹیاں، پولیس، ریسکیو اور دیگر ادارے مکمل طور پر الرٹ اور متحرک رہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے بھرپور تعاون اور نگرانی پر اظہار تشکر کیا اور کہا عزاداران وزیر اعلیٰ کو ان شاندار انتظامات پر دعائیں دے رہے ہیں، جو عوامی اعتماد کی بہترین عکاسی ہے۔انہوں نے مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں، 417 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جا چکا ہے اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تفرقہ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہمیں ایک دوسرے کے مسالک کا احترام یقینی بنانا ہوگا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے فیصل آباد ڈویژن کی انتظامیہ کو مثالی کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی افسران اور سکیورٹی ادارے مکمل جانفشانی سے امن و امان برقرار رکھنے میں مصروف عمل رہے۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے مکمل اختتام تک انتظامی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔عظمیٰ بخاری نے بتایا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود تمام اضلاع سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹس حاصل کرتی رہیں اور انہوں نے حالات کی براہ راست نگرانی کی۔ انہوں نے کہا رینجرز اور پاک فوج کی کمپنیاں بھی تمام اہم شہروں میں تعینات رہیں، جو حکومت پنجاب کی سنجیدگی، انتظامی بصیرت اور امن قائم رکھنے کے عزم کی روشن مثال ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیصل ا باد وزیر اعلی انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔
Very well-played boys in Green!
Congratulations to our team for a brilliant performance against South Africa.
My commendation for Chairman PCB @MohsinnaqviC42 and his team for their great efforts.
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔