سعودی وزیر خارجہ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اگرچہ سعودی عرب تاحال اس بلاک کا مکمل رکن نہیں ہے، لیکن وہ ایک ایسے ملک کے طور پر اجلاس میں شرکت کررہا ہے جسے اس گروپ میں شمولیت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس میں شریک ہورہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ فیصل برکس سمٹ کے دوسرے دن کی نشست میں شرکت کریں گے، جس میں شراکت دار اور مہمان ممالک کے علاوہ وہ بین الاقوامی تنظیمیں بھی شریک ہوں گی جنہیں صدارت کی جانب سے دعوت دی گئی ہے۔
اجلاس میں عالمی ترقیاتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، جن میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور وبائی امراض و بیماریوں کے خلاف جنگ شامل ہیں۔
برکس گروپ نے پہلی بار 2009 میں برازیل، روس، بھارت اور چین کے رہنماؤں کو یکجا کیا تھا۔ بعد ازاں اس بلاک میں جنوبی افریقہ کو شامل کیا گیا۔ پھر گزشتہ سال مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، ایران اور متحدہ عرب امارات کو بھی اس کے رکن کے طور پر شامل کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews برازیل برکس سربراہی اجلاس سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان شہزادہ محمد بن سلمان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برازیل برکس سربراہی اجلاس شہزادہ فیصل بن فرحان وی نیوز شہزادہ فیصل اجلاس میں میں شرکت
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔