میٹرک بورڈ کراچی: جماعت دہم جنرل گروپ اور خصوصی طلبہ کے سالانہ نتائج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایات پر ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین غلام حسین سوہو نے اساتذہ کرام اور بورڈ ملازمین کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نتائج کی شفافیت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.
ناظم امتحانات کے مطابق جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ میں مجموعی طور پر 15497 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے 14795 نے امتحانات میں شرکت کی جبکہ 702 غیر حاضر رہے۔ ریگولر امیدواروں کی تعداد 10222 تھی، جن میں 2804 طلباء اور 7418 طالبات شامل تھیں۔ ان میں سے 108 نے اے ون، 971 نے اے، 2157 نے بی، 2471 نے سی، 863 نے ڈی اور 29 نے ای گریڈ حاصل کیا۔
پرائیویٹ امیدواروں کی تعداد 4573 رہی، جن میں 2935 طلباء اور 1638 طالبات شامل تھے۔ کامیاب امیدواروں میں 13 نے اے ون، 294 نے اے، 1020 نے بی، 1181 نے سی، 445 نے ڈی اور 18 نے ای گریڈ حاصل کیا۔ مجموعی طور پر ریگولر و پرائیویٹ جنرل گروپ میں کامیابی کا تناسب 65.76 فیصد رہا۔
نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں البدر گرلز ہائر سیکنڈری اسکول عامل کالونی جمشید روڈ کی ثناء بنت محمد ادریس (رول نمبر 551643) نے 89.27 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ماما انڈیگو اسکول سسٹم نواب اسماعیل خان روڈ گرومندر کی بشریٰ بنت محمد عمران (رول نمبر 552443) نے 87.73 فیصد نمبر کے ساتھ دوسری، جبکہ اسی اسکول کی ہانیہ بنت محمد یوسف (رول نمبر 552446) نے 87.36 فیصد نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خصوصی طلباء و طالبات (سماعت و گویائی سے محروم) کے امتحانات میں 124 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 114 کامیاب قرار پائے، اور کامیابی کا تناسب 91.94 فیصد رہا۔ ان میں تمام پوزیشنز ابساء اسکول فار دی ڈیف کورنگی کے حصے میں آئیں۔ سید سیف علی شاہ ولد گل شیر شاہ نے 89.64 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی، حمیدہ حسن انصاری بنت عطاء الحسن نے 88.45 فیصد نمبر کے ساتھ دوسری، جبکہ ضیاء الرحمن ولد فضل الرحمن نے 86.18 فیصد نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چیئرمین بورڈ نے خصوصی طلبہ کی نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے ادارے اور اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پوزیشن حاصل فیصد نمبر جنرل گروپ حاصل کی
پڑھیں:
چلڈرن غزہ مارچ”ہزاروں طلبہ و طالبات کی شرکت، اسرائیلی جارحیت کیخلاف نعرے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ قائدین پر تاریخ کا سب سے بڑا اور منفرد ”کراچی چلڈرن غزہ مارچ“ منعقد ہوا جس میں شہر بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں کے لاکھوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی, اس مارچ کا مقصد فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی کے شکار نہتے بچوں سے اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔
شاہراہ قائدین پر تا حد نگاہ طلبہ و طالبات کے قافلے موجود تھے، فضا نعرہ تکبیر، لبیک یا اقصیٰ، لبیک یا غزہ اور آزادی فلسطین کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ مارچ میں شریک بچوں نے فلسطینی پرچم، پٹیاں، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ بعض طلبہ نے میزائل کے ماڈلز اور کھلونا اسلحہ بھی اٹھا رکھا تھا، جس سے فلسطینی بچوں کی مزاحمت کو علامتی انداز میں اجاگر کیا گیا۔
مارچ کے شرکاء نے سخت گرمی اور دھوپ کے باوجود مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا، ایک ٹریک طلبہ اور دوسرا طالبات کے لیے مختص تھا، الخدمت کی جانب سے دونوں اطراف طبی امدادی کیمپ قائم کیے گئے جبکہ پانی اور جوس کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے، مارچ کے دوران علامتی طور پر فلسطینی شہداء بچوں کی میتیں بھی اٹھائی گئیں، جس نے ماحول کو مزید رقت آمیز بنا دیا۔
مرکزی اسٹیج نورانی کباب ہاؤس کے سامنے کنٹینرز پر بنایا گیا جہاں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، امیر کراچی منعم ظفر خان اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اسٹیج پر بچوں نے تقاریر، نظمیں اور ترانے پیش کیے جبکہ کراٹے شو اور فلسطینی پرچم کے رنگوں پر مشتمل اسموک فائر نے مارچ کو منفرد انداز دیا۔ اسٹیج پر “UNITE WITH GAZA CHILDREN” کا بڑا بینر آویزاں تھا اور اردگرد قومی و فلسطینی پرچم لہرائے جا رہے تھے۔
مارچ میں طلبہ و طالبات کی جانب سے فلسطینی فنڈ کے لیے عطیات بھی پیش کیے گئے، جن میں عثمان پبلک اسکول سسٹم کی طرف سے 30 لاکھ روپے اور اسٹار اکیڈمی کی جانب سے ایک لاکھ روپے شامل تھے۔
مارچ کی کوریج کے لیے قومی و بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے، فوٹوگرافرز اور کیمرہ مین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ سوشل میڈیا ٹیم کے لیے علیحدہ کیمپ بنایا گیا تھا جبکہ صحافیوں کے لیے پریس گیلری مختص تھی۔
حافظ نعیم الرحمن کے اسٹیج پر آتے ہی بچوں نے والہانہ نعروں سے ان کا استقبال کیا، اس دوران مختلف وقتوں پر نعرے بازی اور فلسطین کے حق میں ترانے گونجتے رہے جبکہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار بھی کیا گیا۔
جامعہ نعمان کے طالب علم اعظم خان نے فلسطینی مجاہد ابوعبیدہ ترجمان القسام بریگیڈ کی آوازمیں امت مسلمہ کے نام ان کا بیان پڑھ کرسنایا، مارچ میں عثمان پبلک اسکول سسٹم کے ڈائریکٹر معین الدین نیر نے طلبہ و طالبات کی جانب فلسطین فنڈ کے لیے جمع کیے گئے30لاکھ روپے،اسٹار اکیڈمی کے پرنسپل و تنظیم اساتذہ کے صدر شاکر شکور نے 1لاکھ فنڈز کی رقم حافظ نعیم الرحمن کو دی۔