2025-07-08@11:09:31 GMT
تلاش کی گنتی: 32
«کے خلاف ضابطہ اخراجات کا انکشاف»:
سائبر کرائم ایجنسی کی بڑی کارروائی: یوٹیوبرز آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ منفی پروپیگنڈے اور توہین آمیز مہم چلانے کے الزامات پر مقدمات درج کر لیے۔ آفتاب اقبال کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر تعزیرات کے تحت مقدمہ ایف آئی اے لاہور زون میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی مواد نشر کیا جس سے ملکی سلامتی اور ریاستی بیانیے کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان پوسٹ کی جانب سے 4 ارب روپے کے خلاف ضابطہ اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران وزارت مواصلات کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 پر غور کیا گیا۔ آڈٹ حکام نے اجلاس کے دوران پاکستان پوسٹ کی جانب سے4 ارب روپے کے خلاف ضابطہ اخراجات کا انکشاف کیا ۔ آڈٹ حکام کے مطابق پاکستان پوسٹ نے مختلف مد میں حاصل رقم خزانے میں جمع کروانے کی بجائے خرچ کی اور پاکستان پوسٹ کے 37 ڈاک خانوں میں خلاف ضابطہ اخراجات کیے گئے۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ نے رقم سے منی آرڈرز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان پوسٹ کے مالی معاملات پر سنگین سوالات اٹھ گئے۔ آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ پاکستان پوسٹ نے 4 ارب روپے سے زائد کی رقم خلافِ ضابطہ طریقے سے خرچ کی، جو کہ سرکاری خزانے میں جمع کروانے کے بجائے مختلف مدات میں استعمال کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان پوسٹ کے 37 ڈاک خانوں میں یہ بے ضابطگیاں سامنے آئیں، جہاں منی آرڈرز اور ویسٹرن یونین کی ادائیگیوں کے نام پر غیر قانونی اخراجات کیے گئے۔آڈٹ حکام نے واضح طور پر کہا کہ محکمے کی جانب سے دی جانے والی وضاحتیں درست نہیں اور ان خلاف ورزیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اس موقع پر...
افغانستان سے مذاکرات، پاکستان کا دہشت گرد گروپوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا جس میں 19 اپریل کو اسحاق ڈار کے دورہ کابل میں طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا)علی اسد گیلانی نے کی، افغان وفد کی قیادت افغان وزارت خارجہ میں سیاسی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے اہم شعبوں بشمول تجارت اور ٹرانزٹ تعاون، سیکیورٹی اور کنیکٹیویٹی کا احاطہ کیا گیا، دونوں اطراف نے...

اسپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک افغان سرحد پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم “فتنۂ الخوارج” کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کی جرات، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے 30 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ بروقت اور مؤثر کارروائی ملک کی سالمیت کے تحفظ میں ہماری فورسز کے عزم کا ثبوت ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی پشت پناہی والے دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے، اور اس مقصد میں پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز کلیدی...

سانحہ سوات: غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی ہوگی ، کمیٹی نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا : بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی ۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف حکومتی وفد کے ہمراہ سانحہ سوات سیلاب میں شہید ہونے والے مردان کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے لواحقین کے گھر پہنچے، وفد نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پوری صوبائی حکومت لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، سانحہ سوات پر پوری قوم غمزدہ ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ جلد لواحقین کو...
اسلام آباد: بھارت اور افغانستان سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنے کے لیے پروپیگنڈا مہم بے نقاب ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیلی میل کا مسلم دنیا کے خلاف مغربی عوام میں پاکستان کو ایسے پیش کیا جا رہا ہے پاکستان ایران کو اس کے جوہری ہتھیاروں سے محروم کرنا چاہتا ہے اور اس پروپیگنڈے کو بھارت اور افغانستان سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پھیلا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ایران کے تعلقات کو خراب کرنے کے لیے جھوٹے بیانیے پھیلائے جا رہے ہیں، جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس یہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں کہ پاکستان اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ مذکورہ اکاؤنٹس کے ذریعے ایک اور جھوٹ پھیلایا...
پشاور (نیوز ڈیسک) سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کے خلاف ایک ارب ہرجانہ کا دعوی دائر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت کا سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا پر الزامات کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔ تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کے خلاف ایک ارب ہرجانہ کا دعوی دائر کردیا، سابق صوبائی وزیر نے علی گوہر درانی ایڈووکیٹ کی توسط سے دعوی دائر کی۔ دعوی میں کہا گیا کہ شیر افضل نے نجی چینل ٹاک شو میں تیمور سلیم جھگڑا پر بے بنیاد الزامات لگائے، پنشن فنڈ میں 36 ارب روپے غبن کا الزام لگایا۔ دعوی میں مزید کہا کہ شیر افضل نے...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ترجمان لین جیئن نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہےکہ چین نے فوجی کارروائی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق تر جمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان پڑوسی ممالک ہیں جو ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے، اور دونوں چین کے ہمسایہ ممالک ہیں۔ ہم بھارت اور پاکستان سے امن و استحکام کی خاطر برداشت اور تحمل سے کام لینے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطا بق کنٹرول لائن پر پاکستان اور بھارت کے درمیان فائرنگ...
بھارتی اداکارہ چھایا قدم کے خلاف جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ چھایا قدم کی جانب سے جنگلی اور معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف کے بعد محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے مانیٹر لیزارڈ (گو) اور سیہہ (خارپشت) کا گوشت کھایا ہے، جو کہ قانونی طور پر محفوظ جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد ممبئی میں جانوروں اور درختوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم "پلانٹ اینڈ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی” نے ان کے خلاف باقاعدہ پولیس می...
عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو حکم دیا کہ ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائیں، عدالت نے ڈی آئی جی پولیس ہیڈکوارٹر کو کہا کہ آپ نے کس قانون کے تحت اپنے ماتحت افسران کو بغیر ہینڈنگ ٹیکنگ کے امدادی سامان پورٹ سے لانے کے لیے کہا۔ اسلام ٹائمز۔ ہمسایہ ملک چین سے آنے والے امدادی سامان کے کرپشن کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن گلگت بلتستان کے چار افسران کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔ گلگت کی عدالت انسداد بدعنوانی میں کیس کی سماعت جج محمود الحسن نے کی۔ کیس میں نامزد تین پولیس افسران کو مخلصی دینے پر محکمہ اینٹی کرپشن کے چار افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ عدالت...
شہری نے شواہد کے ساتھ یہ انکشاف کیا کہ وہ ان افسران کو بڑی رقم ادا کر چکا ہے اور اس کے پاس ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان میر وقار احمد نے اس بدعنوانی کے کیس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ اینٹی کرپشن گلگت بلتستان کے دو افسران کیخلاف کرپشن کے الزام کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔ شہری کی شکایت پر تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے محکمے کے دو افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے جن پہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ رشوت...
واشنگٹن: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سکھ علیحدگی پسند رہنماؤں کے قتل میں ملوث رہی ہے۔ رپورٹ میں بھارت کی اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور مذہبی آزادی پر بڑھتے دباؤ پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ "را" پر خصوصی پابندیاں عائد کی جائیں کیونکہ یہ ایجنسی 2023 میں سکھ رہنماؤں کے خلاف قاتلانہ سازشوں میں ملوث رہی۔ اس کے علاوہ، بھارتی انٹیلیجنس کے سابق افسر وکاش یادیو پر بھی سکھ علیحدگی پسندوں پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے...
سندھ میں سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف او پی ایس پر ایک اور تقرری کر دی گئی ہے۔سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ( اسٹیوٹا) کی گریڈ 20 کی منیجنگ ڈائریکٹر کی آسامی پر محکمہ خزانہ کے گریڈ 19 کے افسر فواد غفور سومرو کو تعینات کر دیا گیا ہے۔جبکہ گریڈ 20 کے منور علی مٹھانی جو بینظیر بھٹو ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے سیکریٹری ہیں ان سے ایم ڈی ایسٹیوٹا کا اضافی چارج لے لیا گیا ہے۔
کراچی(شوبز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے خود سے متعلق مبینہ طور پر غلط معلومات پھیلانے والے افراد کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ان سے متعلق غلط خبریں پھیلانا بند نہیں کی گئیں تو وہ سب کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسے نوٹس کا نام دیا اور لکھا کہ وہ اس نوٹس کے ذریعے سب کو خبردار کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ جو سوشل میڈیا پیجز، افراد اور ادارے ان سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، وہ 24 گھنٹے کے اندر اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں اور ان سے معافی مانگیں۔ نازش جہانگیر نے لکھا کہ 24 گھنٹے میں ان سے متعلق...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔ وزیراعظم نے کارروائی میں 10 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، وزیراعظم نے کارروائی کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محمد شہبازشریف نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وزیراعظم نے کہا کہ ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے بہادر جوانوں پر پوری قوم انہیں اور انکے اہل خانہ کو خراج تحسین...
—فائل فوٹو مصطفیٰ اغواء اور قتل کیس کی تحقیقات میں تفتیشی حکام نے مبینہ طور پر ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گذری تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کا ارمغان کے ساتھ کال ڈیٹا ریکارڈ ملا ہے۔حکام نے کہا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ سے قبل ایک لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی پر تشدد سے متعلق ارمغان کے خلاف کارروائی نہ کرنے میں اہلکار ملوث تھا۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارشسندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج...
کراچی: سرکاری گاڑیوں کے ڈیوٹی کے بعد استعمال کے خلاف پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری افسران کے ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ نے کی۔ وکیل درخواست گزار ملک سلمان خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے درخواست سرکاری افسران کے ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف کی ہے، سرکاری افسران ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کو بے رحمانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ افسران سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ تقریبات میں بھی استعمال کرتے ہیں،...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری افسران کی ڈیوٹی کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ہائیکورٹ میں درخواست مفتی نور البصر نے سلمان شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں موقفاختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری افسران کا ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کا استعمال قومی خزانے پر بوجھ ہے، سرکاری افسران ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کو بے رحمانہ طور پر استعمال کرتے ہیں، افسران سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ تقاریب میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ سرکاری گاڑیاں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی جاتی ہیں۔ عوام کے ٹیکس کے پیسے کو ایسے بے دریغ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ سرکاری گاڑیوں...
وفاقی حکومت نے انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے اسمگلنگ نیٹ ورک کے انکشاف کے بعد اس کے خلاف مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے، ایجنسی کی جانب سے حکومت کو رپورٹ دی گئی تھی کہ 78 افراد جن میں سے زیادہ تر کا تعلق محکمہ کسٹمز سے ہے وہ اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں جو غیر ملکی اشیا براستہ کوئٹہ پنجاب اور اسلام آباد اسمگل کرتے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایک اعلیٰ افسر نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے ایکسپریس کو بتایا کہ ایجنسی کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک میں شامل بعض افراد وفاقی سطح کی انتہائی اعلیٰ پوزیشن پر ہیں۔ ایف بی آر عہدیدار کے مطابق ادارے...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے کی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا عہد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور وزارتِ خارجہ کو متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہدایات دیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی شناخت فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ایف آئی اے نے اس حادثے کے بعد انسانی اسمگلنگ کے ایجنٹس کے خلاف اپنی...
جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا جس کے دوران احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز کیخلاف جماعت اسلامی کا ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان لاہور میں واقع جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹرز منصورہ میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے نتائج پر جوڈیشل کمیشن بنایاجائے اور فارم 45 کے مطابق جیتنے والی جماعت کو نشستیں دی جائیں۔ امیرجماعت اسلامی نے بتایا کہ احتجاج کے دوران کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ ’تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی سیٹیں ن لیگ،...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چینی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف نافذ کیے جانے کے چند روز بعد ہی چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیرف نافذ کردیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ چین نے امریکی کوئلے، ایل این جی، خام تیل، کھیتی باڑی کے آلات اور بڑی ڈسپلیسمنٹ کاروں پر ٹیرف لگایا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے عہدِ صدارت میں بھی چین کے خلاف تجارتی جنگ چھیڑی تھی۔ چین سمیت کئی ممالک کی اشیا پر ٹیرف نافذ کیے جانے سے اُن کی برآمدات متاثر ہوئی تھیں۔ اس کے نتیجے میں چینک و بھی متعدد اقدامات پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ اب بھی ویسی ہی صورتِ حال ہے۔...
اسلام آباد (رضوان عباسی )پاکستانی سفارت خانے میں سفیر ثقلین سیدا کی جانب سے اختیارات کے مبینہ غلط استعمال اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے۔ ایمبیسی ذرائع کے مطابق، سفیر سقلین سیداہ ریٹائرڈ ملازمین کو غیر قانونی طور پر جرمنی میں قیام کی اجازت دینے کی مرتکب پائی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سفیر نے ریٹائرڈ افسران اور ان کے اہل خانہ کو ریٹائرمنٹ کے بعد وطن واپسی کے بجائے غیر قانونی طور پر جرمنی میں قیام کی اجازت دی، جو جرمن امیگریشن قوانین اور ویانا کنونشن کے آرٹیکل 41 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ایمبیسی ذرائع کے مطابق، ثقلین سیدا کے اس اقدام نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانی اسمگلنگ کے زمرے میں...

یونان کشتی حادثات: وزیر اعظم کا سخت نوٹس، 65 ایف آئی اے افسران بلیک لسٹ، انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشی حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی کے ملوث افسران کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ یونان کشتی حادثوں کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر ایف آئی کے 65 افسران و ملازمین بلیک لسٹ قرار دے دیے گئے ہیں، بلیک لسٹڈ افسران و ملازمین پر امیگریشن اور انسداد انسانی سمگلنگ ونگز میں تعیناتی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: اپنے جگر گوشوں کو کھونے والے کیا بتاتے ہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے بلیک لسٹ کیے...
اسلام آباد (آئی این پی) لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔ پاکستان پہنچنے پر پارلیمانی سیکرٹری تعلیم نے ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جرائم پر طالبان کو جوابدہ ٹھہرانا چاہئے۔ ایسا کیوں کرنا چاہئے اس بارے میں کانفرنس سے خطاب میں بات کروں گی۔ سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی رہنماؤں کی اہم کانفرنس میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کانفرنس میں لڑکیوں کے سکول جانے کے حقوق کا تحفظ کرنے پر بھی بات کروں گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو...