جنوبی افریقا کے نوجوان بلے باز نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, August 2025 GMT
جنوبی افریقا کے نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریویس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریویس نے پے در پے ریکارڈز بنا کر اپنے تابناک مستقبل کی نوید سنا دی۔
ڈیوالڈ بریویس نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی20 میں 26 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم انہوں نے اپنی نصف سنچری صرف 22 گیندوں پر مکمل کی تھی اور ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
جنوبی افریقہ کے نوجوان بلے باز نے تینوں میچوں میں مجموعی طور پر 14 چھکے لگائے اور آسٹریلیا کے خلاف ان کی سرزمین میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔
قبل ازیں یہ ریکارڈ بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 10 میچوں میں 12 چھکے لگائے تھے تاہم ڈیوالڈ بریویس نے صرف 3 میچوں میں یہ ریکارڈ توڑ دیا۔
ڈیوالڈ بریویس نے آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا کی سرزمین میں کم میچوں میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بنایا۔
جنوبی افریقہ کے 22 سالہ بلے باز نے اس سے قبل دوسرے ٹی20 میں 56 گیندوں پر 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 125 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر اپنے کیریئر کے دوسرے ہی میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
ڈیوالڈ بریویس اپنے ڈیبیو میچ میں متاثرکن کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئے تھے اور صرف دو رنز بنا پائے تھے تاہم دوسرے اور تیسرے میچ میں اپنے جارحانہ انداز سے مخالف ٹیم پر اپنی دھاک بٹھا دی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے آسٹریلیا کے خلاف نوجوان بلے باز میچوں میں
پڑھیں:
مچل مارش کی ناقابل شکست سنچری، آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے نیوزی لینڈ کے خلاف دھواں دار سنچری بناکر اپنی ٹیم کو سیریز میں فتح دلوا دی۔
ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ ٹم سائفرٹ 48، کپتان بریسویل 26 اور جیمز نیشم 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے شان ایبٹ نے تین، جوش ہیزل ووڈ اور زیویئر بارٹلیٹ نے دو دو جبکہ ایڈم زیمپا اور مارکس اسٹوئنس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں ایک اینڈ سے آسٹریلوی ٹیم کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں تاہم کپتان مچل مارش نے ابتداء سے ہی جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔
انہوں نے 52 گیندوں پر سات چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
Mitch Marsh yesterday: "I was 1 off 5 in a nine-over game. Was about to retire myself" ????
Mitch Marsh today ???????? pic.twitter.com/Nig4AfHkjq
مچل اوون 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شان ایبٹ 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے چار، جیکب ڈفی نے دو اور بین سیئرز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
Australia take the three-match series 2-0 ???? #NZvAUS pic.twitter.com/mahBO5oSDe
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 4, 2025