متاثرہ لوگوں کا اپنے خاندان کی طرح خیال رکھا جائے؛ محسن نقوی کی فیڈرل ریزرو پولیس کو اہم ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر فیڈرل ریزرو پولیس کی ٹیمیں سوات کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
فیڈرل ریزرو پولیس کی ڈسٹرکٹ آفیسر ماریہ کی سربراہی میں سوات کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ اس موقع پر فیڈرل ریزرو پولیس کے جوانوں نے متعدد متاثرین کو ریسکیو اورمتاثرہ لوگوں کو محفوظ پر منتقل کیا ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کمانڈنٹ فیڈرل ریزرو پولیس ریاض نذیر گاڑا، ڈسٹرکٹ آفیسر سوات ماریہ اور انکی ٹیم کے عزم اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں فیڈرل ریزرو پولیس کے جوان متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ لوگوں کا اپنے خاندان کی طرح خیال رکھا جائے۔
لاہور میں چوری کے 36 ہزار اور نقب زنی کے دو ہزار سے زائد مقدمات درج
محسن نقوی نے متاثرین کو مناسب رہائش اور 3 وقت کے کھانےکی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی آج خیبرپختونخوا کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے بونیر کا دورہ کریں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی بونیر کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کریں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ کافتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف ریگی آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو زبردست خراج تحسین
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی میں 18 مقدمات میں مطلوب انتہائی مطلوب بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جو ملکی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے ناپاک منصوبے ناکام بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا خاتمہ ملک کے امن کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، اور اس کے لیے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔محسن نقوی نے آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں قومی ہیرو قرار دیا۔