وزیرداخلہ کی شہید کیپٹن آصف کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بہاولپور کے نواحی علاقے اوچ شریف میں شہید کیپٹن محمد آصف کی رہائش گاہ کا دورہ کیا ،وزیرداخلہ نے شہید کیپٹن محمد آصف کے والدین. بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی، دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ نے شہید کیپٹن محمد آصف کے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور شہید کیپٹن آصف کے والد، والدہ اور بھائیوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے شہید کیپٹن کی والدہ کو دلاسہ دیا اور ان کی ہمت کو سلام پیش کیا ۔وزیرداخلہ محسن نے شہید کیپٹن محمد آصف کے 10 ماہ کے بیٹے محمد ارسلان سے شفقت کا اظہار کرتے ہوئے اسے گود میں بیٹھا کر پیار کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے شہید کیپٹن محمد آصف کو کم عمری میں ملنے والے میڈلز اور ایوارڈز بھی دیکھے۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے با ہمت خاندان کا حوصلہ ہی قوم کی اصل قوت ہے، شہید کیپٹن محمد آصف جوانمردی کی لازوال مثال ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد آصف کے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہید نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،جواں سال سپوت نے زخمی ہونے کے باوجود شجاعت اور دلیری کے ساتھ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور کیپٹن محمد آصف بھی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، پوری قوم شہداء کے خاندانوں کی عظمت کو سلیوٹ پیش کرتی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم شہید کیپٹن محمدآصف کے خاندان کیساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے،شہداء کے خاندانوں کا خیال رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے،شہداء کے خاندانوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ واضح رہے کہ کیپٹن محمد آصف 12 اگست کو بلوچستان کے بسیمہ شہر میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہید کیپٹن محمد ا صف کے نے کہا کہ
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔