پشاور:

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید دو پائلٹس سمیت 5 افراد کی نماز جنازہ سول سیکریٹریٹ پشاور میں ادا کردی گئی۔

سول سیکریٹریٹ پشاور میں نماز جنازہ میں کابینہ اراکین کے علاوہ بیوروکریسی کے سنئیر افسران، سیکریٹریز اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 5 افراد کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی گئی۔

گزشتہ روز ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ اور بونیر جاتے ہوئے راستے میں ضم ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالئی کے پہاڑی سلسلے   میں خراب موسم کے باعث کریش کرگیا تھا جس میں ہیلی کاپٹر کے دو پائلٹس سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر

پڑھیں:

مہمند میں ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں

پشاور:

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ضلع مہمند میں کریش ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی خصوصی ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ آف ائیر سیفٹی انویسٹی گیشن کی ٹیم نے ضلع مہمند کا دورہ کیا، انوسٹی گیشن ٹیم تین گھنٹے کی مسافت پر واقع پہاڑی علاقے میں جائے وقوع پر پہنچی، ہیلی کاپٹر حادثے کا بلیک باکس، اہم شواہد کے لیے ڈرون کیمروں کی مدد لی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں دھند اور خراب موسم کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقہ شدید دھند اور بادلوں کی لپیٹ میں تھا، جائے وقوعہ پر واقع پہاڑ ساڑھے سات سے آٹھ ہزار فٹ بلندی پر ہیں۔

خیال رہے کہ حادثے کا شکار صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر باجوڑ ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے جا رہا تھا کہ 12 بجے کے بعد ہیلی کاپٹر کا رابطہ نہیں ہوا اور ساڑھے تین بجے مہمند انتظامیہ کو حادثے سے متعلق رپورٹ ملی۔

ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہدا کی نماز جنازہ 

مہمند میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے دو پائلٹس سمیت دیگر کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ سول سیکریٹریٹ پشاورمیں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں سول اورعسکری حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا  
  • پشاور، ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا
  • مہمند میں ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں
  • خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، شہید افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس نہ مل سکا، شہداء کی میتیں پشاور منتقل
  • باجوڑ امداد لے جانیوالا کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 5 افراد شہید
  • خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹوں سمیت 5 افراد شہید 
  • کے پی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، تین افراد شہید
  • امدادی کارروانیوں میں حصہ لینے والا خیبرپختونخواہ حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 3افراد شہید