WE News:
2025-10-04@16:59:21 GMT

معذور افراد کی مدد کرنے والا اسپیشل پرسن، سید احسان گیلانی

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

یہ کہانی آزاد کشمیر کے نوجوان اور باہمت سماجی رہنما سید احسان گیلانی کی جدوجہد اور کامیابیوں کی ہے جنہوں نے اپنی پیدائشی جسمانی معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ اسے اپنی طاقت بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: خواتین کے لیے منفرد سرکاری ٹریننگ پروگرام

وادی جہلم کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے احسان گیلانی نے نہ صرف اپنی تعلیم مکمل کی بلکہ سنہ 2019 میں نوبل فاؤنڈیشن فار ڈیفرنٹلی ایبلڈ پرسنز کی بنیاد رکھ کر معذور افراد کے لیے ایک باوقار اور بااختیار پلیٹ فارم بھی مہیا کیا۔ تفصیل جانیے علیشاہ عندلیب کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر اسپیشل پرسن سید احسان گیلانی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیشل پرسن سید احسان گیلانی احسان گیلانی

پڑھیں:

کشمیر میں جاری عوامی احتجاج پر صحافی حیدر شیرازی کا خصوصی انٹرویو

جیو نیوز سے وابستہ صحافی حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی بارہ سیٹیں ہی اصل فساد کی جڑ ہیں، جن کی وجہ سے دو سال میں دو مرتبہ عدم اعتماد کا سبب بنیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، کشمیریوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے، کشمیر کی موجودہ صورتحال سے دشمن ملک بھارت بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںحیدر شیرازی کا تعلق آزاد جموں و کشمیر کے ضلع باغ سے ہے۔ وہ ایک متحرک اور باصلاحیت صحافی ہیں، جو میدانِ صحافت میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ جیو نیوز میں شمولیت سے قبل، حیدر شیرازی جی ٹی وی سے وابستہ رہے، جہاں انہوں نے مختلف قومی و علاقائی موضوعات پر اپنی صحافتی خدمات انجام دیں۔ اپنے علاقے کی آواز قومی سطح تک پہنچانے کا جذبہ رکھنے والے حیدر شیرازی صحافت کے ذریعے کشمیر کے سماجی، سیاسی اور انسانی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز نے کشمیر میں جاری حالیہ احتجاج پر حیدر شیرازی کا خصوصی انٹرویو کیا ہے، جس میں موجودہ تحریک کے مطالبات اور جاری صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • گلشن اقبال: بحالی سینٹر میں معذور بچے پر تشدد‘ ٹیچر برطرف
  • برطانیہ؛ یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والا جہاد الشامی کون تھا ؟
  • قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے برطانیہ کے ہاؤ س آف لارڈز کے رکن کی ملاقات
  • کشمیر میں جاری عوامی احتجاج پر صحافی حیدر شیرازی کا خصوصی انٹرویو
  •    آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی ، جذبات نہیں سمجھداری سے بات ہونی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ
  • سید علی شاہ گیلانی کی بیوہ کا مکان قرق کرنا خلاف انسانیت ہے، محبوبہ مفتی
  • راولپنڈی؛ خاتون ایس ایچ او کو رشوت پیش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
  • عوامی مطالبات کو پُرامن طریقے سے مانا جا سکتا ہے: رانا احسان افضل
  • بھارتی حکومت کو کشمیر میں اپنی پالیسی پر از سرِنو غور کرنا چاہیئے، میرواعظ عمر فاروق
  • کوٹ ادو: لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک