پشاور سے باجوڑ جانے والے سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے کی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : پشاور سے باجوڑ جانے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے , جس کے مطابق 2 پائلٹس سمیت5عملے کے ارکان جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک فلائٹ انجنیئر، ایک کریو چیف اور ایک ٹیکنیشن شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر تقریباً 8 ہزار فٹ بلند پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
ہیلی کاپٹر صبح 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم دوپہر 12 بجے کے قریب اس کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ طویل تلاش کے بعد شام 4 بجے ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کر لیا گیا۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جائے حادثہ کے اطراف کسی قسم کی آبادی موجود نہیں تھی، جس سے امدادی کارروائیوں میں دشواری پیش آئی۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پشاور: بھانہ ماڑی میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا، 4 اہلکار زخمی
پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی تھانے کی حدود میں کوہاٹ روڈ پر ایک سرکاری وین کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے کم از کم 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید
پشاور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) ڈاکٹر میاں سعید نے ڈان کو بتایا کہ حملے کا ہدف پولیس تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد پولیس موبائل کی گزرگاہ پر نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب پشاور کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن نے بتایا کہ یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال ہوئی یا دستی طور پر تیار کردہ دھماکہ خیز مواد۔
مزید پڑھیے: پشاور دھماکا: کے پی حکومت کے 417 ارب کا آڈٹ ہونا چاہیے: شہباز شریف
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں جب کہ زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھانہ ماری بھانہ ماڑی پشاور پشاور دھماکا