سابقہ اہلیہ نے بچوں کو ذبح کرکے لاشیں گود میں رکھ کر ویڈیو کال کی: بچوں کے باپ کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
ڈیفنس میں بچوں کو مبینہ قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔2 روز قبل ڈیفنس میں خاتون نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔تاہم اب گرفتار ملزمہ کے خلاف سابق شوہرغفران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقتول بہن اوربھائی کو ڈیفنس فیز 8 میں واقع قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ملزمہ خاتون کے سابق شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے کے لیے گئے تھے، 14 اگست کی دوپہرڈھائی بجے کےقریب سابقہ اہلیہ ادیبہ نےفون کال کی اور سوال کیا کہ کیا تمہیں پتا چلا کہ میں نے کیا کیا ہے؟ سابق شوہر کے مطابق ’میرے ناں کہنے پر ادیبہ نے ویڈیو کال کی اور دکھایا کہ اس نے دونوں بچوں 8 سالہ ضرار اور 4 سالہ سمیحہ کو ذبح کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ‘ دونوں بچوں کو نیند میں نہیں بلکہ جاگتے ہوئے قتل کیا گیا ہے، ماں نے کچن کی چھری سے گھر کے واش روم میں پہلے بیٹے پھر بیٹی کو ذبح کیا اور گلا کاٹنے کے بعد بچوں کی لاشوں کو کمرے میں لاکر گود میں لے کر بیٹھ گئی‘ ۔ دوسری جانب اس کیس کی ابتدائی رپورٹ بھی سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق معلوم ہوتا ہے کہ خاتون علیحدگی اور بچوں کی حوالگی کو لے کر شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی، کچھ عرصہ قبل ملزمہ کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، گلشن اقبال میں اسپیشل بچوں کے اسکول میں بچے پر تشدد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اسپیشل بچوں کے تعلیمی ادارے میں بچے پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔
26 ستمبر کو پیش آئے واقعہ کی سی سی ٹی وی وڈیو میں خاتون ٹیچر کو بچے پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واقعہ کا مقدمہ 2 اکتوبر کو سندھ ایمپاورمنٹ آف پرسن ود ڈس ایبلیٹی کی مدعیت میں درج کرایا گیا۔
ادارے نے ٹیچر کو برطرف کردیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والی خاتون کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔