خیبر پختونخوا، ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو موصول
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر صبح 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ سلارزئی کے لیے روانہ ہوا، امدادی کارروائیوں سے واپسی پر ہیلی کاپٹر مہمند میں حادثہ کا شکار ہوا ،حادثہ، خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو موصول ہو گئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر صبح 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ سلارزئی کے لیے روانہ ہوا، امدادی کارروائیوں سے واپسی پر ہیلی کاپٹر مہمند میں حادثہ کا شکار ہوا ،حادثہ، خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس تاحال نہیں مل سکا ہے جب کہ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ بلیک باکس کی تلاش جاری ہے، بلیک باکس کا ڈیٹا حادثہ کی وجوہات جاننے میں اہم کردار ادا کرے گا، بلیک باکس سے پائلٹس کی گفتگو سمیت دیگر اہم معلومات حاصل کی جائیں گئیں۔
سرکاری حکام نے کہا کہ ہنگامی حالات میں ہیلی کاپٹر میں سائرن بجے کہ نہیں یہ بھی تفصیل بلیک باکس سے لی جائے گی، حادثہ کی وجوہات جاننے کے لیے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم ہفتے کو جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی۔دوسری جانب رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کو تلاش کرنے کے لیے ڈرون کیمروں کو بھی استعمال کیا گیا، حادثہ کی تصدیق 4 بج کر 45 منٹ پر ہوئی جس میں 5 افراد شہید ہوئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ابتدائی رپورٹ ہیلی کاپٹر بلیک باکس کے لیے
پڑھیں:
راجستھان میں المناک حادثہ: یاتریوں کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، 11 افرادہلاک
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع داوسا میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 7 بچوں اور 3 خواتین سمیت 11 یاتری زندگی کی بازی ہار گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب یاتریوں کو لے جانے والی پک اپ وین سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے زور دار انداز میں ٹکرا گئی۔
صبح سویرے قیامت ٹوٹ پڑی
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح 4 بجے پیش آیا، جب اترپردیش کے رہائشی یاتری سالاسر بالاجی مندر سے واپس جا رہے تھے۔ وہ دو پک اپ گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے کہ ان میں سے ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کیا بتاتی ہیں؟
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ غالباً ڈرائیور کی غفلت یا تھکن کے باعث پیش آیا، تاہم مکمل حقائق سامنے آنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔