امدادی سرگرمیوں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 3 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
امدادی سرگرمیوں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 3 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 3 افراد شہید ہوگئے۔
اعلی حکام کے مطابق چینگئی بانڈہ کے قریب سوکئی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا۔ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے مطابق ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ایم آئی 17ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا تھا، علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور کے پی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے جبراڑئی میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔
حکام کے مطابق باجوڑ میں مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ 3 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکے پی، جی بی، آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے تباہی؛ 78 افراد جاں بحق، ایمرجنسی نافذ کے پی، جی بی، آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے تباہی؛ 78 افراد جاں بحق، ایمرجنسی نافذ چیف جسٹس کی پنشن و مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش سینیٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے قرارداد منظور، اکابرین کو خراج عقیدت پاکستان کے تمام حلقے سی پیک کے ’’اپ گریڈ ورژن‘‘کی تعمیر کی پرزور حمایت کرتے ہیں ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، جوہری صلاحیت دفاع کی ضمانت ہے،خواجہ آصف عمران خان کے ٹائیگرز نے رات جاگ کر معرکہ حق پر مہم چلائی لیکن انہیں ایوارڈ نہیں دیا گیا: فیصل جاویدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حکومت کا
پڑھیں:
عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا
سٹی 42: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا۔
الیکشن کمشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مطابق عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ سیٹ پر الیکشن پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 20 اور 21 دسمبر کو جمع کرائے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی، اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ یکم دسمبر ہے۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔
واضح رہے کہ سینیٹ کے رکن اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی کا گزشتہ دنوں علالت کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔ جس کے باعث ان کی سیٹ پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا۔ان کی وفات پر نواز شریف نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا ساتھی اور بھائی قرار دیا تھا ۔