بیرسٹر گوہر کا بونیر میں ہیلی کاپٹر سروس اور ضلع کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بونیر میں سیلابی صورتحال کے باعث ہیلی کاپٹر سروس اور وفاقی و صوبائی حکومت سے ضلع کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اس وقت صوبہ خیبرپختونخوا سیلاب کی زد میں ہے، مختلف علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، بونیر کے کئی علاقوں میں گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ جانور اور گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بونیر کے ارکان اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں، ہیلی کاپٹر سروس کا مطالبہ کیا ہے، دو مقامات پر ریسکیو خدمات انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیے شمالی علاقہ جات میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 69 افراد جاں بحق بٹگرام: سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں مانسہرہ: بسیاں میں کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 2 افراد جاں بحق، 1زخمیبیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشن شروع کردیے ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور متعلقہ اداروں میں اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ حوصلہ رکھیں اور ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔ ریسکیو آپریشن میں شہری ساتھ دیں، صوبائی حکومت آپ کے ساتھ ہے۔ سیاست سے بالاتر ہو کر نقصانات کا ازالہ اور خدمات سر انجام دینی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کا گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں۔(جاری ہے)
اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے تمام افراد کی رہائی اور کا غزہ کے لئے انسانی راہداری اور فلسطین کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔