مانسہرہ: بسیاں میں کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 2 افراد جاں بحق، 1زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
مانسہرہ کے علاقے بسیاں میں کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
واقعے میں 3 افراد محفوظ رہے۔
لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہنزہ کے گلمت گوجال نالے میں اچانک سیلابی ریلا آگیا، 50 افراد نے بمشکل جان بچائی
گلگت بلتستان میں ہنزہ کے گلمت گوجال نالے میں اچانک سیلابی ریلا آنے سے افراتفری پھیل گئی۔ واٹر چینل پر کام کرنے والے 50 سے زائد افراد نے سیلائی ریلے سے بمشکل جان بچائی۔
سیلابی ریے کے ساتھ پہاڑی پتھر آنے سے شاہراہ قراقرم بھی کئی مقامات پر بند ہوگئی، جس کے باعث مسافر پھنس گئے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ دریائے ہنزہ پھر بپھر گیا ہے، سیلاب سے واٹر چینلز، تیار فصلوں اور مکانات کو نقصان ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان کے علاقے شگر میں بھی سیلاب سے زرعی اراضی اور درخت بہہ گئے ہیں، سڑک کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔
ترجمان جی بی حکومت نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان بدترین سیلابی تباہیوں کی زد میں ہے، پہاڑی پتھر شاہراہ ریشم پر تواتر سے گرتے رہے۔
فیض اللّٰہ فراق نے کہا کہ حکومت نے ہنزہ انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔