پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات میں نمایاں کمی اور عالمی کمپنیوں کی بندش پر اظہارِ تشویش
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات میں نمایاں کمی اور عالمی کمپنیوں کی بندش پر اظہارِ تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے برآمدات میں نمایاں کمی اور صنعتوں کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات 3.
پی ٹی سی کے مطابق اس سہ ماہی میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 9.37 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جس کی بڑی وجہ درآمدات میں 13.49 فیصد اضافہ ہے، جو بیرونی کھاتوں پر شدید دبا ڈال رہا ہے۔ اس طرح کی صورتحال کے باعث گل احمد ٹیکسٹائل نے اپنے ایکسپورٹ اپیرل سیگمنٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے ہزاروں ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔اسی طرح کئی عالمی بڑی کمپنیاں بھی پاکستان سے نکلنے یا اپنے آپریشن محدود کرنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔ پروکٹر اینڈ گیمبل، مائیکروسافٹ، شیل سمیت دیگر اداروں کا انخلا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک میں توانائی کے نرخ، ٹیکس بوجھ اور پالیسی کی غیر یقینی صورتحال بڑے مسائل کی شکل اختیار کر گئی ہے۔
پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے حکومت سے فوری اصلاحات پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مزید صنعتوں کی بندش اور سرمایہ کاری میں کمی کا خطرہ ہے۔چیئرمین پی ٹی سی فواد انور نے کہا ہے کہ برآمدی صنعتوں کے لیے خطے کے مطابق توانائی کے نرخ فراہم کیے جائیں اور ٹیکس اصلاحات کے ساتھ ساتھ ریفنڈ سسٹم کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ برآمدات کو سہارا دیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کی صورتحال میں مزید برآمدات کا سکڑنا ایک بڑا خدشہ ہے، جس سے ملک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب: اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد پنجاب: اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری بلاول بھٹو کا مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ مریم نواز کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ چین کے قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوسرے روز سفری سرگرمیوں میں اضافے کا رجحان برقرار چین اور سنگاپور اہم تعاون کرنے والے شراکت دار ہیں، چینی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان ٹیکسٹائل کونسل برآمدات میں نمایاں کمی کی بندش
پڑھیں:
کراچی آرٹس کونسل عالمی ثقافتوں کو جوڑنے کا کام کر رہا ہے، فرانسیسی سفیر
کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر نکولس گالے نے اپنی اہلیہ کیملیا گالے کے ہمراہ کراچی آرٹس کونسل کا دورہ کیا اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 “میں جاری ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کےلیے آرٹس کونسل کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان دنیا بھر کی ثقافتوں کو جوڑنے کا کام کر رہا ہے، ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فرانسیسی میورل آرٹسٹ شیفومی آرٹس کونسل کی دیوار کو ثقافت کے خوبصورت رنگوں میں ڈھال رہے ہیں، یہ میورل پاکستان اور فرانس کی دوستی اور ثقافتی ہم آہنگی کا مظہر اور باعث فخر بات ہے۔
اس موقع پر انکے ہمراہ کراچی میں فرانس کے قونصل جنرل الیکسیز چتھاٹنسکی، الائنس فرانسز کراچی کے ڈائریکٹر ایمونیل بوریچ اور الحمرا آرٹس کونسل کے چیئرمین رضی احمد بھی تھے۔
کراچی آرٹس کونسل دنیا بھر کی ثقافتوں کو جوڑنے کا کام کر رہا ہے، فرانسیسی سفیر
صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے فرانسیسی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں آرٹس کونسل کراچی کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا، جہاں ثقافتی سرگرمیاں عروج پر تھیں۔
فرانسیسی سفیر نے آرٹس کونسل کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں پیش کی جانے والی عالمی ثقافتوں کی نمائش، فنونِ لطیفہ کی مختلف سرگرمیوں پر مبنی پروگرامز دنیا بھر کی ثقافت کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کراچی آرٹس کونسل کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کا یہ ثقافتی میل جول دنیا بھر کی ثقافتوں کو قریب لانے میں پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ آرٹس کونسل کی جانب سے ایسے ایونٹس کے انعقاد کو انہوں نے نہایت خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ فیسٹیول میں ملکی و بین الاقوامی فنکاروں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے اور یہ پاکستان کی ثقافتی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ بن رہا ہے۔
اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے فرانسیسی سفیر اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر مہمانوں کو گلدستے پیش کیے۔