کاروباری ہفتے کا شان دار اختتام: اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی بلندی کا ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور کاروباری سرگرمیوں نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔
جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں نمایاں بہتری دیکھی گئی اور مارکیٹ 459 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 949 پوائنٹس پر پہنچ گئی، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بحال ہوتا گیا اور مثبت رجحان غالب آ گیا۔ نتیجتاً کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 939 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا جس سے یہ سطح بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار 429 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔
یہ سطح مارکیٹ کے استحکام اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔
ایک روز قبل بھی مارکیٹ نے غیر معمولی تیزی دکھائی تھی اور گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 593 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں سطح ایک لاکھ 66 ہزار 233 پوائنٹس تک جا پہنچی۔
جمعرات کے روز کاروباری دورانیے میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور مارکیٹ مزید اوپر جاتی رہی۔ نتیجتاً دن کے اختتام پر 2 ہزار 849 پوائنٹس کا مجموعی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں میں مارکیٹ کی غیر معمولی کارکردگی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ معیشت میں بہتری کے اشارے، کاروباری ماحول میں استحکام اور عالمی مالیاتی صورتحال کے تناظر میں مارکیٹ نے بھرپور ریکوری دکھائی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کار اس موقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
بازار حصص میں شاندار کارکردگی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خطے کی نمایاں مارکیٹوں میں لا کھڑا کیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو انڈیکس مزید بلند سطحوں کو بھی چھو سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں ایک لاکھ
پڑھیں:
ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر نظرثانی کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر گئی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے امریکی مجوزہ معاہدے کا جائزہ لینے کی ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں جو پہلے سیشن میں بلند ہوگئی تھیں۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.69 ڈالر یا 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 94.29 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 0.82 ڈالر یا 0.9 فیصد کمی کے بعد 91.34 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔
گزشتہ کے اواخر میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی امیدوں کی توقعات پر تیل کی قیمت 16 فیصد سے زیادہ کمی آئی تھی لیکن گزشتہ روز برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 5 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اگلے ہفتے کے بعد جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے معاہدہ ہوسکتا ہے۔
ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عارضی امریکا تجاویز پر تاحال ایران کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے تاہم جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی رپورٹس کے باوجود آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی بدستور محدود ہے اور ماہرین نے تیل کے سرمایہ کاروں کے لیے یہ خطرناک قرار دیا ہے۔