Express News:
2026-07-24@10:23:36 GMT

نفرت کا وائرس بھارتی ویمن کرکٹرز میں بھی سرایت کرنے لگا

اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT

کراچی:

نفرت کا  وائرس بھارتی ویمن کرکٹرز میں سرایت کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کو اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں 7 وکٹ سے  شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، دوسری جانب بھارتی سائیڈ نے اپنے ابتدائی معرکے میں سری لنکا کو 59 رنز سے زیرکیا۔ 

پہلے سے طے شدہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں ہی کھیلے گی، اس لیے بھارتی سائیڈ کو اس میچ کیلیے آئی لینڈ کا سفر کرنا پڑا،روایتی حریف ٹیموں کا سامنا آج ہوگا۔ 

حالیہ کشیدگی کی وجہ سے یہ ویمنز میچ بھی زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے، بھارت نے اپنی تنگ نظر سوچ کی وجہ سے حال ہی میں یواے ای میں کھیلے گئے مینز  ایشیا کپ کو متنازع بنائے رکھا۔ 

اپنے کپتان اور ٹیم کو پاکستانی قائد اور باقی کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ تک سے روک دیا، ٹاس کے وقت سوریا کمار یادیو، سلمان علی آغا سے نگاہیں  ملانے سے گھبرا رہے تھے،انھوں نے آخر میں محسن نقوی سے ٹرافی بھی وصول نہیں کی۔ 

اب ویمنز کرکٹ کو بھی بھارتی سیاست سے خطرہ لاحق ہے، پہلے سے ہی بی سی سی آئی نے اپنے میڈیا کے ذریعے یہ عندیہ دے دیا تھا کہ کپتان ہرمن پریت کور ہم منصب فاطمہ ثنا سے مصافحہ نہیں کریں گی۔ 

اب یہ ٹاس کے وقت ہی معلوم ہوگا کہ بھارت اس حوالے سے متعصبانہ سوچ پر عمل کرتا ہے یا نہیں۔ گرین شرٹس کی نگاہیں حریف سے ون ڈے کرکٹ میں لگاتار ہارنے کی روایت بدلنے پرمرکوز ہیں۔ 

اب تک دونوں ممالک کے درمیان 11 ویمنز ون ڈے میچز کھیلے جاچکے اور تمام میں ہی بھارتی ٹیم فتحیاب رہی، آخری مرتبہ اس فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ 2022 میں ہوا جب بلو شرٹس نے پاکستانی ویمنز کو ماؤنٹ مانگونئی میں 107 رنز سے شکست دی تھی۔

ٹیم نے رنز کے لحاظ سے گرین شرٹس پر سب سے بڑی 207 رنز کی فتح 2008 میں حاصل کی تھی، 2006 اور 2008 میں وہ 10، 10 وکٹ سے کامیاب رہی، پہلی بار دونوں ٹیموں کا ویمنز ون ڈے کراچی میں ہوا جس میں بھارت نے 193 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔ 

پاک بھارت مینز کی طرح ویمنز ٹیمیں بھی اب صرف ملٹی نیشن ایونٹس میں ہی مدمقابل آتی ہیں۔

اس بار میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے، کولمبو میں مسلسل بارش کی وہ سے پاکستانی ویمنز ٹیم کو آؤٹ ڈور پریکٹس سیشن منسوخ کرنا پڑا، پلیئرز نے شام کے وقت صرف ان ڈور سیشن میں حصہ لیا۔

بھارت کو زیرکرنے کیلیے پاکستانی بیٹرز اور بولرز دونوں کو ہی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا، سدرہ امین سے بڑی اننگز کی امیدیں وابستہ ہیں، منیبہ علی سے میچ وننگ پرفارمنس کی توقع لگا لی گئی۔ 

میچ سے قبل پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کی پریس کانفرنس میں پہلے ہی میڈیا کو سیاسی سوالات نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی تھی، فاطمہ نے کہا کہ ہم گزشتہ مقابلے میں شکست کو بھول کر اچھی کارکردگی کیلیے تیار ہیں، یہ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے اور ہم کسی بھی ٹیم کو مات دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

ٹاس کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ ہماری توجہ فوری طور پر کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوکر اچھی کرکٹ کھیلنے پر مرکوز ہوگی، ماضی میں بھارتی ویمن کھلاڑی کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے حوالے سے فاطمہ ثنا نے کہا کہ ہمارے تمام ٹیموں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں مگر ہم جس کام کیلیے یہاں آئے ہیں توجہ صرف اس پر ہی ہوگی، باہر کیا باتیں ہورہی ہیں ان سے ہمیں کوئی سروکار نہیں ہے۔

دوسری جانب بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ ہم بچپن سے ہی پاک بھارت میچز دیکھتے آئے ہیں، تب سوچتے تھے کہ ایک دن ایسے ہی میچ کا حصہ بنیں گے، پلیئرز اکثر اس مقابلے کے حوالے سے بات کرتی ہیں مگر میدان میں یہ بھی دوسرے میچز کی طرح ایک کرکٹ مقابلہ ہی ہوگا ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ ہم حوالے سے

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان