آئی سی سی نے پاک بھارت ویمنز میچ کو تنازعات سے بچانے کی حکمت عملی تیار کر لی
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
آئی سی سی نے پاک بھارت ویمنز میچ کو تنازعات سے بچانے کی حکمت عملی تیار کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز
کولمبو(آئی پی ایس )اتوار کو آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی۔ اس حساس موقع پر ممکنہ سیاسی تنازعات سے بچنے کے لیے آئی سی سی نے خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے۔پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے پاک بھارت کے موجودہ سیاسی حالات پر سوالات کیے، تاہم آئی سی سی کی میڈیا منیجر سیپوا کازی نے واضح ہدایات جاری کیں کہ پریس کانفرنس میں سیاسی سوالات نہیں کیے جائیں گے اور ہینڈ شیک جیسے معاملات پر بھی کوئی سوالات قبول نہیں ہوں گے۔
اس موقع پر صحافیوں کو صرف کرکٹ سے متعلق سوالات کرنے کی اجازت دی گئی۔آئی سی سی کی ہدایات کے بعد پریس کانفرنس کا آغاز ہوا جس میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے بھارت کے خلاف میچ کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے میچ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور توجہ صرف کھیل پر مرکوز ہے۔ بھارت کے خلاف کھلاڑیوں کے حتمی انتخاب کا اعلان ابھی نہیں کیا جا سکتا۔
فاطمہ ثنا نے مزید کہا کہ بنگلادیش سے شکست کے باوجود پاکستان ٹیم ورلڈکپ سے باہر نہیں ہوئی بلکہ وہ ایک مضبوط کم بیک کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی کے لیے تیار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں کپتان نے کہا کہ ماضی میں ٹیموں کے درمیان دوستانہ تعلقات ہوتے تھے جو اچھے لگتے تھے، لیکن اس وقت ان کی اولین ترجیح صرف کرکٹ کھیلنا ہے۔ وہ اور ان کی ٹیم موجودہ حالات سے آگاہ ہیں مگر مکمل توجہ کھیل پر رکھے ہوئے ہیں۔فاطمہ ثنا نے آخر میں یہ بھی کہا کہ کم عمر میں کپتانی جیسے اعزازات حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے، اور ٹیم کے سینئر کھلاڑی ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہم سب ایک مضبوط ٹیم کے طور پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت نے سکیورٹی واپس لے لی، مجھے یا خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی: ایمل ولی وفاقی حکومت نے سکیورٹی واپس لے لی، مجھے یا خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی: ایمل ولی مغویوں کی رہائی میں تاخیر کی تو امن منصوبے کی تمام شرائط ختم ہوجائیں گی، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے آزاد کشمیر معاہدے کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے: سکیورٹی ذرائع بھارت کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں، بھارت کی طبعیت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے: سکیورٹی ذرائعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔ خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا
وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
محسن نقوی نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے
لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔