معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی شکست خوردہ افواج کا جنگی جنون برقرار ہے۔ معرکہ حق میں شکست کے بعد اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں۔ آپریشن سندور میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت عالمی سطح پر شرمندہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اقتدار پر قابض مودی نے حسب روایت بہار انتخابات سے قبل پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا جبکہ بھارت کی شکست خوردہ عسکری قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے کے امن کو دوبارہ داؤ پر لگا دیا۔ بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی نے کہا کہ اس بار بھارت پوری جنگی تیاری کے ساتھ کارروائی کرے گا، بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں دراصل معرکہ حق کی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش ہیں۔ بھارتی قیادت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج کا دو ٹوک موقف ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب معرکہ حق سے بھی زیادہ سخت اور تیز ہوگا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سکھوں کی عالمی سطح پر  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث فاشسٹ مودی سرکار کا دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب

سکھوں کی عالمی سطح پر  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارتی مودی سرکار کا دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔

بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی  ہندوتوا نظریے کے تحت سرحد پار دہشت گردی اور  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ انتہا پسند مودی  حکومت کی سرپرستی میں بیرون ملک سکھوں کے قتل عام  کی مذموم سازش ناکام   اور بے نقاب ہو گئی۔

عالمی جریدے دی گارڈین کے مطابق کینیڈا نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہندوستانی گروہ  بشنوئی گینگ کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ لارنس بشنوئی  کا مجرمانہ نیٹ ورک  بیرون ِملک ہائی پروفائل  ٹارگٹ کلنگ  تک پھیل چکا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ کینیڈین حکومت کے مطابق بشنوئی گینگ  معروف سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہے۔ ہندوستانی بشنوئی گینگ  تارکین وطن  سے بھتہ خوری ، ڈرانے دھمکانے اور قتل  میں ملوث ہے   اور بھارتی حکومت  سے مبینہ روابط رکھتا ہے۔

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکام  کا کہناہے کہ بھارت نے بشنوئی گینگ کی مدد سے نجر کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور حکم دیا۔

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق پبلک سیفٹی کے وزیر گیری آنند سنگھری نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم کی  نامزدگی سے اثاثے  ضبط کرنے اور  جرائم کا مقابلہ کرنے  میں مدد ملے گی ۔

واضح رہے کہ بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے اور بھتہ خوری   پر بات کرنے والے ریڈیو اسٹیشن پر بھی حملہ ہوا ہے۔دی انڈین ایکسپریس کے مطابق  پنجابی، ہندی ریڈیو اسٹیشن پر  29 ستمبر  کی درمیانی شب فائرنگ ہوئی۔

کینیڈین پولیس  کا کہنا ہے کہ  فائرنگ سمیت دیگر وارداتوں کے  کیسز مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے جُڑے ہیں۔

درندہ صفت مودی  آمرانہ  طرز حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے سمندر پار بھی اقلیتوں  کی آواز خاموش کرنے میں مصروف ہے۔ شرپسند مودی امن کے بجائے عالمی سطح پر ریاستی دہشت گردی کو فروغ  دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں جگ ہنسائی ،بھارت نے آپریشن سندور ٹو کی تیاری شروع کردی
  • روہت شرما کو بھارتی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا، قیادت شبھمن گل کے سپرد
  • آئندہ جنگ میں ضبط کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی
  • معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار 
  • آر ایس ایس کے نظریے پر چلنےوالی بی جے پی سرکار میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات غیر محفوظ
  • مودی سرکار نے ویمنز ورلڈ کپ کو بھی نشانے پر رکھ لیا ،بھارت کا کرکٹ سے کھلواڑ جاری
  • بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ کرکے دشمن کو شکست دیں گے،فیصل معیزخان
  • سکھوں کی عالمی سطح پر  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث فاشسٹ مودی سرکار کا دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب
  • سیاسی قیادت کا یرغمالیوں پر کنٹرول نہ رہا، جنگ جاری رہے گی، حماس عسکری ونگ