معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، صدر و وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی دن برائے معلومات تک رسائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ معلومات کا آزادانہ بہاو شفافیت، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور جعلی خبروں کے ذریعے سچ کو مسخ کیا جانا آج کے دور کا ایک بڑا چیلنج ہے، جو قومی یکجہتی اور اداروں پر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے۔صدرِ مملکت نے زور دیا کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور درست معلومات کی فراہمی جمہوری استحکام کے لیے ناگزیر ہے، اور کہا کہ بروقت اور درست معلومات تک رسائی شہریوں کو بااختیار بناتی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات کے پھیلا سے گریز کیا جائے، انہوں باہمی شفافیت، ترقی اور انصاف کی بنیاد باخبر معاشرہ ہے، اور تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ معلومات تک رسائی کے نظام کو مزید موثر بنائیں۔

دوسری طرف وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا جمہوری حق ہے، جو شفاف طرزِ حکمرانی، ادارہ جاتی جوابدہی اور عوامی خودمختاری کا ضامن ہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ آج کی باہم جڑی دنیا میں معلومات کا آزادانہ بہا نہ صرف اچھی حکمرانی کو مضبوط کرتا ہے بلکہ ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرتا ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باخبر معاشرے ہی امن، انصاف اور پائیدار ترقی کی بنیاد بن سکتے ہیں۔ وزیرِاعظم نے بتایا کہ پاکستان نے شہریوں کے اس حق کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات کی ہیں، ہم اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ معاشرے کے تمام طبقات، بالخصوص خواتین، نوجوان اور پسماندہ افراد، ڈیجیٹل دور میں معلومات تک مساوی رسائی سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن، حق تک رسائی قانون 2017 کے تحت ایک جزوی عدالتی فورم کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے، جو معلومات تک رسائی فراہم کرنے اور شکایات کا ازالہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے تمام حکومتی اداروں، سول سوسائٹی، میڈیا اور ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز سے اپیل کی کہ وہ مل کر ایک زیادہ کھلے، شفاف، اور علم پر مبنی معاشرے کی تعمیر میں کردار ادا کریں، ایسا معاشرہ ہی عوام کو بااختیار بنا سکتا ہے، جمہوریت کو مضبوط کر سکتا ہے اور پاکستان کے ترقی کی جانب سفر کو تیز کر سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی فوج نے خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینیوں پر بم برسا دیئے ، 90شہید اسرائیلی فوج نے خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینیوں پر بم برسا دیئے ، 90شہید ثالثی کیلئے تیار ہیں، امریکا نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش ظاہر کردی سیلاب متاثرین کیلئے چین سے امدادی سامان کے دو طیارے پاکستان پہنچ گئے موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خریدلیں، پولیس نے خبردار کردیا پاکستان اور آئی ایم ایف میں کلائمٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت مذاکرات جاری ’سب کچھ محفوظ اور ریکارڈ کا حصہ ہے‘: شمع جونیجو نے خواجہ آصف کے بیان کا پوسٹ مارٹم کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: معلومات تک رسائی ہر شہری کا جمہوری حق ہے

پڑھیں:

شارلٹس ول اوپن اسکواش: نور زمان کی سیمی فائنل میں رسائی

امریکا میں جاری شارلٹس ول اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نور زمان سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

کوارٹر فائنل میں نور زمان نے تھرڈ سیڈ مصر کے یحییٰ الناصاوانی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

نور زمان نے کوارٹر فائنل میچ صرف 35 منٹ میں تین صفر سے جیتا۔

پاکستانی کھلاڑی کی کامیابی کا اسکور 11-9، 11-9 اور 11-9 رہا۔

سیمی فائنل میں نور زمان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکا کے ٹموتھی براونیل سے ہوگا۔

امریکا میں جاری شارلٹس ول اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کرں گے، امین الحق
  • پاکستان سی پیک سے انتہائی وسیع پیمانے پر مستفید ہو رہا ہے، وزیراعظم
  • حماس کا بیان جنگ بندی کے لیے امید کی کرن،پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف
  • سیلاب سے 2لاکھ گھر متاثر ہوئے‘ عالمی برادری مدد کرے: حافظ عبدالکریم
  • شارلٹس ول اوپن اسکواش: نور زمان کی سیمی فائنل میں رسائی
  • امریکا یوکرین کو روسی شہروں پر حملوںکی معلومات فراہم کریگا
  • مظاہرین کے90فیصدمطالبات مان لئے ، مزیدکسی پیکج کااعلان کرناپڑاتو وزیراعظم کریں گے ، طلال چوہدری
  • اے پی ڈی اے کا وزیراعظم سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی پر نظرِ ثانی کا مطالبہ
  • پاکستان کا اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل، صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
  • وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر سخت نوٹس