معلومات تک رسائی جمہوری حق ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ رسائی برائے معلومات پر پیغام میں کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ایک جمہوری حق ہے جو شفافیت، جواب دہی اور عوامی خود مختاری کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ہر شہری کے اس بنیادی حق کو تسلیم کرتی ہے کہ وہ معلومات تلاش اور حاصل کرے اور ان کی ترسیل کرے، آج کے دور میں معلومات کے آزادانہ بہاؤ سے اچھی حکمرانی کو تقویت ملتی ہے، سماجی شمولیت کو فروغ ملتا ہے اور ریاست و عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہوتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ باخبر معاشرے ہی امن، انصاف اور پائیدار ترقی کی جانب بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
شہباز شریف نے بتایا کہ حکومت نے قانون سازی اور اصلاحات کے ذریعے معلومات کے حق کی ضمانت کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور یہ عزم برقرار ہے کہ ہر شہری کو مساوی طور پر معلومات تک رسائی حاصل ہو، پُرعزم ہیں کہ خواتین اور نوجوان ڈیجیٹل دور میں معلومات تک مساوی رسائی حاصل کرسکیں۔
وزیراعظم نے نواز شریف کو امریکا کے دورے اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے متعلق آگاہ بھی کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن معلومات تک رسائی فراہم کرنے اور شکایات کے ازالے کے لیے متحرک ہے جبکہ عوامی ریکارڈ کو محفوظ اور قابلِ رسائی بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے۔
وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ ایک ایسا معاشرہ قائم کرنے کے لیے تعاون کریں جو زیادہ کھلا، شفاف اور علم پر مبنی ہو، ایسا معاشرہ ہی عوام کو بااختیار بنا کر جمہوریت کو مضبوط کرے گا اور ترقی و خوشحالی کے سفر کو تیز کرے گا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت سب کے فائدے کے لیے معلومات تک رسائی کے حق کے فروغ اور تحفظ کے لیے اپنے اقدامات جاری رکھے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: معلومات تک رسائی شہباز شریف کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کراچی تشریف لا رہے ہیں تو 500 ارب کے منصوبوں کا اعلان کریں: منعم ظفر
---فائل فوٹوامیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی تشریف لا رہے ہیں تو 500 ارب کے منصوبوں کا اعلان کریں۔
امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹی ایم سی گلبرگ کا دورہ کیا۔
منعم ظفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہی کا شکار ہے، ای چالان کے نام پر لوگوں کے لیے مشکلات کھڑی کر دی گئی ہیں۔
منعم ظفر کا کہنا مزید تھا کہ گلبرگ میں ہیلتھ کیئر یونٹ کا قیام اتنی مہنگائی میں زبردست تحفہ ہے، اس ہیلتھ کیئر یونٹ کا افتتاح حافظ نعیم الرحمان نے کیا، پچھلے دو ہفتوں میں 1500 او پی ڈی ہو چکیں، 50 روپے کی پرچی ہے۔
منعم ظفر نے یہ بھی کہا کہ 9 ٹاؤنز میں سارے ہیلتھ کیئر سینٹرز کو ماڈل ہیلتھ سینٹر بنائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور دیگر نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔