2025-10-04@20:18:41 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«معلومات تک رسائی ہر شہری کا»:

    معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، صدر و وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی دن برائے معلومات تک رسائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ معلومات کا آزادانہ بہاو شفافیت، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور جعلی خبروں کے ذریعے سچ کو مسخ کیا جانا آج کے دور کا ایک بڑا چیلنج ہے، جو قومی یکجہتی اور اداروں پر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے۔صدرِ مملکت نے زور دیا کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی دن برائے معلومات تک رسائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔ یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی دوستی کو نئے باب دیے، چینی سفیر انہوں نے کہا کہ معلومات کا آزادانہ بہاؤ شفافیت، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کو فروغ دیتا ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج غلط معلومات اور جعلی خبروں کے ذریعے سچ کو مسخ کیا جانا ہے۔ ان کے مطابق جعلی خبروں کا پھیلاؤ نہ صرف قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ اداروں پر عوامی اعتماد کو بھی مجروح کرتا ہے۔ یہ...
    ’’ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں‘‘ نعرے کی بنیاد پر عوام کے دلوں میں راج کرنے والی پیپلز پارٹی کے منتخب اراکین اس جستجو میں ہیں کہ منتخب اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش کرنے کے قانون میں ترمیم کی جائے۔ قومی اسمبلی کی پارلیمانی امورکی اسٹینڈنگ کمیٹی میں اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور نوید قمر نے یہ تجویز پیش کی کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کی دفعہ 138 میں ترمیم کی جائے۔ الیکشن کمیشن ایکٹ کی اس دفعہ کے تحت تمام منتخب اراکین اپنے اور اپنے بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات ہر سال 31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن یہ تفصیلات...
    غزہ میں 2 سالوں سے جاری جنگ کی وجہ سے علاقہ شدید ماحولیاتی بحران کا شکار ہوگیا ہے جس کے اثرات کئی نسلوں تک منتقل ہوتے رہیں گے۔ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے نتیجے میں غزہ ایک شدید ماحولیاتی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔ شہر کے اہم بازار ‘سوق فراس’ سمیت 350 سے زائد مقامات اب غیر رسمی کوڑا کرکٹ کے ڈھیر بن چکے ہیں جہاں تقریباً 2 لاکھ میٹرک ٹن کچرا جمع ہو چکا ہے۔ ان میں سے اکثر مقامات پناہ گزینوں کے خیموں کے قریب ہیں جس سے صحت عامہ کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ رپورٹ میں سیٹلائٹ امیجری کے ذریعے ثابت کیا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 جون 2025ء) جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) نے ایران میں امریکہ کی بمباری کا نشانہ بننے والی تنصیبات تک فوری رسائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں ہونے والے نقصانات اور جوہری تحفظ و سلامتی کی صورتحال کا درست اندازہ ہو سکے۔'آئی اے ای اے' کے ڈائریکٹر جنرل رافائل میریانو گروسی نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر اس حملے میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نمایاں نقصان پہنچا ہے۔ ادارے معائنہ کاروں کو ایران کے جوہری مقامات پر واپس جا کر وہاں موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے۔ Tweet URL ڈائریکٹر جنرل نے یہ بات ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کہی ہے جبکہ ایران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یروشلم: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے، جہاں ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کی جوہری تنصیبات، انٹیلی جنس نظام اور بین الاقوامی تعلقات سے متعلق ہزاروں حساس اور خفیہ دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔بین الاقوامی  میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ دستاویزات نہ صرف اسرائیل کی جوہری سرگرمیوں اور تنصیبات سے متعلق ہیں بلکہ ان میں امریکا، یورپی ممالک اور دیگر عالمی قوتوں کے ساتھ اسرائیل کے خفیہ سفارتی و اسٹریٹجک روابط کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔اسماعیل خطیب نے اس کامیابی کو ایران کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی “بڑی فتح” قرار دیتے ہوئے کہا...
    لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔ صوبے میں دن کی طرح رات میں بھی درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ کل سے 11 اپریل کے درمیان لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں بادلوں کا سسٹم داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم ہواؤں کے بادلوں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہونے سے ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں قدر کمی آنے کے امکانات ہیں۔
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2025ء) امریکا میں ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کی سرپرستی میں قائم ادارے پر ٹیکس دہندگان کی معلومات، بینک ریکارڈ اور دیگر حساس ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا گیا ہے ، امریکی وکلا نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ تک ممکنہ غیر قانونی رسائی کو امریکی شہریوں کو بدنیتی سے نشانہ بنانے، ان کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر اثرات پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اے پی کی رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے اپنی کوششوں میں کامیاب ہونے کی صورت میں اس ادارے کے سربراہ ایلون مسک اور ان...
    ماہرین قانون نے ڈونالڈ ٹرمپ اور وزارت خزانہ کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں کہ ایلن مسک کی ٹیم کو محکمہ خزانہ میں حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کو روکا جائے۔  اسلام ٹائمز۔ نومتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ارب پتی خصوصی وزیر ایلون مسک کی مختلف سرکاری اداروں اور محکموں کی حساس اور نیم حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کی وجہ سے موجودہ امریکی انتظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے۔ امریکہ کی 19 ریاستوں سے ماہرین قانون نے ڈونالڈ ٹرمپ اور وزارت خزانہ کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں کہ ایلون مسک کی ٹیم کو محکمہ خزانہ میں حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کو روکا جائے۔ درخوست گزاروں کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی ٹیم...
    لاہور(صباح نیوز)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کے خاتمے تک سکھ کاسانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوںروپے کی مالیت کے 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز نصب کردیئے گئے،اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگائے جا ئیں گے،اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضای تحفظ کے لئے 100 اے کیوای مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے، فضائی آلودگی پر سخت نگرانی...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے جب تک فضا صاف وسازگار نہیں ہوجاتی، سکھ کاسانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوں روپے کی مالیت کے صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کردیے گئے۔ اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگاۓ جاٸیں گے،اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضاٸی تحفظ کے لیے 100 اے کیواٸی مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے،...
۱