لاہور میں گرمی سے درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان، بارش کب ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔
صوبے میں دن کی طرح رات میں بھی درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
کل سے 11 اپریل کے درمیان لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں بادلوں کا سسٹم داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم ہواؤں کے بادلوں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہونے سے ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں قدر کمی آنے کے امکانات ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں بادلوں کا بسیرا ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں لیکن آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، آئندہ چند روز مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔