واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2025ء) امریکا میں ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کی سرپرستی میں قائم ادارے پر ٹیکس دہندگان کی معلومات، بینک ریکارڈ اور دیگر حساس ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا گیا ہے ، امریکی وکلا نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ تک ممکنہ غیر قانونی رسائی کو امریکی شہریوں کو بدنیتی سے نشانہ بنانے، ان کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر اثرات پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اے پی کی رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے اپنی کوششوں میں کامیاب ہونے کی صورت میں اس ادارے کے سربراہ ایلون مسک اور ان کے گروپ کو لاکھوں انتہائی خفیہ فائلوں تک رسائی حاصل ہو جائے گی جس میں ٹیکس دہندگان کی معلومات، بینک ریکارڈ اور دیگر حساس ریکارڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ برائے حکومتی کارکردگی(DOGE )خاص طور پرآئی آر ایس کے انٹیگریٹڈ ڈیٹا ریٹریول سسٹم تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو ملازمین کو بعض ٹیکس دہندگان کے اکاؤنٹس تک فوری بصری رسائی حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے ،وکلا کو خدشہ ہے کہ ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ کے ممکنہ غیر قانونی اجرا کا استعمال امریکی ٹیکس دہندگان کو بدنیتی سے نشانہ بنانے، ان کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر اثرات پیدا کرنے کے کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان ہیریسن فیلڈز نے کہا ہے کہ دھوکہ دہی اور غلط استعمال ہمارے ٹیکس نظام میں بہت طویل عرصے سے موجود اورگہرا ہے ، نظام میں ان چیزوں کی نشاندہی کرنے اور اسے ٹھیک کرنے کے لئے سسٹم تک براہ راست رسائی درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کو یہ جاننے کا حق حاصل ہے کہ ان کی حکومت ان کے محنت سے کی گئی کمائی پر لئے جانے والے ٹیکس کو کس چیز پر خرچ کر رہی ہے، محکمہ برائے حکومتی کارکردگی امریکی ٹیکس سسٹم میں پانی جانے والی دھوکہ دہی پر روشنی ڈالتا رہے گا ۔

دوسری طرف ڈیموکریٹک ارکان کانگرس آئی آر ایس ڈیٹا تک رسائی کےمحکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے منصوبوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔ایلزبتھ ویرن، رون وائڈن اور دیگر نے قائم مقام آئی آر ایس کمشنر ڈگلس ڈونیل کو ایک خط میں کسی بھی ایسے میمو کی کاپیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جوآئی آر ایس سسٹم کو ایلون مسک یا ان کے ادارے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی تک رسائی فراہم کرنے کے لئے لکھا گیا ہے۔

انہوں نے ٹیکس دہندگان کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات پر بھی شدید تشویش ہے کہ محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے اہلکار ٹیکس فائلنگ سیزن کے وسط میں آئی آر ایس سسٹم میں مداخلت کر سکتے ہیں جس سےلاکھوں امریکی ٹیکس دہندگان کے ٹیکس ریفنڈز کے اجرا میں غیر معینہ مدت تک تاخیر سمیت دیگر خرابیاں پیدا ہو سکتی ہیں ۔

امریکا میں ٹیکس سیزن کا باقاعدہ آغاز 27 جنوری 2025 کو ہو چکا ہے اور آئی آر ایس کو توقع ہے کہ 15 اپریل تک 140 ملین سے زیادہ ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ امریکا کی 14 ریاستوں کے اٹارنی جنرلز نے دائر کئے گئےایک مقدمے میں محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے ٹریژری میں موجود حساس سرکاری ڈیٹا تک رسائی اور اختیارات کے بے لگام استعمال کو چیلنج کر دیا ہے۔\932.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی ٹیکس دہندگان کے ا ئی ا ر ایس ایلون مسک اور دیگر تک رسائی کرنے کے

پڑھیں:

راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد

تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔ 

پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے سیکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات شروع، کون سی خفیہ معلومات افشا کی؟
  • چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر
  • حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا